?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اوورسیز انوسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے صدر عامر پراچا نے خبردار کیا ہے کہ خام مال کی درآمد پر پابندی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر صنعتی بے روزگاری کا خدشہ ہے۔
او آئی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے 35 ممالک کی 200 سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیوں اور 14 شعبوں کے نمائندے عامر پراچا نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے اکثر غیرملکیوں کے لیے کاروبار داؤ پر لگا ہوا ہے۔
یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) عامر پراچا نے کہا کہ بینک لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے سے انکار کر رہے ہیں یا صرف معمولی رقم کے لیے کھول رہے ہیں، جب خام مال نہیں ہوگا تو پیداوار کیسے ہوگی۔
پاکستان اس وقت عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہے جبکہ ڈالر کی کمی کے باعث حکومت مختلف قسم کی درآمدات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
درآمدات میں پابندی سے ملک کے مختلف شعبوں کی پیداوار پر فرق پڑا ہے اور صنعتوں کو درکار خام مال کی قلت کی شکایات بھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق درآمدات میں پابندی سے ملٹی نیشنل کمپنیاں ڈالر کے اخراج پر پابندی کی وجہ سے اپنے بیرون ملک مراکز میں منافع منتقل نہیں کر پا رہی ہیں کیونکہ ہے۔
ایک سوال پر عامر پراچا نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ زیرالتوا منتقلی کی مقدار 1.5 ارب ڈالر ہے۔
او آئی سی سی ائی کے سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چیمبر کو بتایا کہ ان کے بیرون ملک ہیڈکوارٹرز چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ان کے تمام پروگرام فی لوقت روک دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین نے بتایا ان کے پاس رول آؤٹ کے لیے 2 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے ہیں لیکن وہ سب مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 8 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 78 کروڑ 44 لاکھ ڈالر تھی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 40.4 فیصد کم ہے۔
او آئی سی سی آئی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ یہ ایف ڈی آئی کی سطح ہے جبکہ ملک کی سالانہ ایف ڈی آئی کی صلاحیت 9 ارب ڈالر ہے اور ترقی پذیر معیشتوں کے لیے عالمی معیار جی ڈی پی کا 3 فیصد ہے۔
ماہر معیشت حفیط اے پاشا کے مطابق مالی سال 23-2022 کے اختتام تک بے روزگار افراد کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لیبر فورس 7 کروڑ 53 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور بے روزگاری کی شرح پہلی مرتبہ 10 فیصد سے بڑھے گی۔
او آئی سی سی آئی کے 69 اراکین نے ایک نئے سروے میں حصہ لیا، جس کے مطابق 10 میں سے 9 کاروباروں پر گزشتہ 3 ماہ کے دوران منفی اثر پڑا ہے۔
سروے میں انکشاف ہوا کہ ہر دو میں سے ایک کاروباری پیداوار میں کمی کر رہا ہے یا عملے کو کم کر رہا ہے، نصف افراد نے جواب دیا کہ ری اسٹرکچرنگ یا مکمل یا جزوی بندش پر غور کر رہے ہیں۔
عامر پراچا نے بتایا کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ فارما اور آئل مارکیٹنگ کا شعبہ ہے، ان میں وہ پرتعیش اشیا شامل نہیں ہیں، ان کا مارجن ریگیولیٹ کے انداز کی وجہ سے کم ہوگیا ہے اور حکومت کو ان شعبوں کو استثنیٰ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پیناڈول کی قیمت مقرر کرنا ملک کے وزیر خزانہ کا کام نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
عراقی وزارت دفاع: جنوبی عراق میں طیاروں کی آواز ملکی فضائیہ کی مشقوں کی وجہ سے ہے
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر انفارمیشن کے مطابق منگل کی
نومبر
ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ اسحاق ڈار
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے
اگست
سینئر صحافی حامد میر کے اہم انکشافات
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے
اگست
فلسطینی و لبنانی مزاحمتی اتحاد کے اہم رکن شہید
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:لبنان کی اسلامی جماعت کی عسکری شاخ فجر فورسز کے
اپریل
قاہرہ نے تل ابیب سے مصری فوجیوں کی اجتماعی قبر کے بارے میں وضاحت کا مطالبہ کیا
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اسرائیلی وزیر اعظم یائر
جولائی
جاپان کی شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:جاپان کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دعویٰ
ستمبر
نیتن یاہو کے خلاف قانونی الزامات کی سماعت کے اجلاس میں تناؤ
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن
مارچ
اسرائیل میں اندرونی تنازعات میں شدت
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی اخبار فیگارو نے اعتراف کیا ہے کہ آپریس گِڈیئن
ستمبر