گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے۔ طلال چودھری

طلال چوہدری

?️

فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا کیا نتیجہ نکلا، گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارت کاری 75 سال کے عروج پر ہے، پاکستان کو سفارتی سطح پر عظیم کامیابیاں مل رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کیلئے محفوظ پاکستان ہو،آج بیرون ممالک میں وزیراعظم کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائے جارہے ہیں، ایک وقت تھا جب یہاں کے وزیراعظم کی کوئی کال نہیں سننتا تھا ۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، نواز شریف کے دور میں نیشنل ایکشن پلان بنا، دہشت گرد حملوں میں 80 فیصد افغانی شامل ہیں، 2018 میں دہشت گردی مکمل ختم ہو چکی تھی۔ طلال چودھری نے کہا کہ کیا سیاسی جماعتوں نے اپنے سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا؟ ہمارا ایک بھی جوان کیوں شہید ہو؟ کیا کسی کے پاس میجر عدنان شہید جیسے بیٹے ہیں، آج بھی ہمارے جوان دہشت گردوں کے ساتھ لڑرہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیا قدامات کیے،وہاں اُن کی 13 سال سے حکومت ہے، جو ہمارے سپاہیوں اور بچوں کو شہید کررہے ہیں کیا اُن سے بات کریں؟ فوجی افسران ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے شہید ہورہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں دوست ممالک سے سفارتی تعلقات خراب ہوئے، سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے ثمرات جلد نظر آئیں گے، آج معیشت درست سمت پر گامزن ہے ۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ابہام پید اکرکے اپنی ذمہ داریوں سے نہ بھاگیں، افغانستان سے بات چیت کررہے ہیں لیکن مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلا، گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی کی ہی زبان سمجھائیں گے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو اسپتال میں داخل، اختیارات عارضی طور پر معاون کو منتقل

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کولونوسکوپی کے لیے اسپتال میں داخل،

Indonesia Among Top 10 Destinations For Chinese Tourists In 2017

?️ 7 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

بین الاقوامی کشتی کاروان صمود کے بڑے بحری جہاز کے اوپر ڈرونز کی پرواز

?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی کشتی صمود کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے

غزہ میں امدادی قافلے پر اسرائیل کا حملہ

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ

انتخابات کے بعد صیہونی حکومت کی تشکیل کے 4 ممکنہ منظرنامے

?️ 30 ستمبر 2026سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے مختلف جائزوں کے مطابق آئندہ انتخابات

ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ

?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو

پینٹاگون کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر امریکی فضائیہ کی نقل و حرکت

?️ 30 ستمبر 2025پینٹاگون کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر امریکی فضائیہ کی نقل

مراکش میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا

?️ 30 نومبر 2025 مراکش میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین سے یکجہتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے