گورنرسندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب، زائرین کی ایران روانگی مؤخر

کامران ٹیسوری

?️

کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے، زائرین نے ایران روانگی مؤخر کردی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سے قافلہ حب روانہ نہیں ہوگا، امید ہے دوپہر تک معاملات حل ہو جائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی صورتحال پر بات ہوئی، پی آئی اے سے بات کی جارہی ہے کہ فلائٹس کا بندوست کرے۔

ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ علامہ راجہ ناصرعباس کا مطالبہ تھا روڈ سے ہی جانے دیا جائے، زائرین کی قیادت سے آج 3 نکات پر بات ہوگی، ایرانی حکومت سے ویزا کی مدت بڑھانے پر بات کریں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ان کی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں زائرین کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ سکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے حکومت اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ زائرین کے مسائل کا ادراک ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ بلا تاخیر اور باحفاظت اپنے مقدس سفر پر روانہ ہوسکیں۔

مشہور خبریں۔

ویکسینیشن نہ کرانے کے ناخوشگوار نتائج آنا شروع ہو گئے

?️ 31 اگست 2021لاہور/کوئٹہ(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تحفظ کے لئے ویکسینیشن

ہتک عزت قانون،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پراعتراض عائد کر دیا

?️ 10 جون 2024لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ہتک عزت قانون کے خلاف

باب العمود آج بھی متاثر؛ آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے

ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں:طالبان رہنما

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام

کیا گوگل کی مدد سے جلد کے امراض کی تشخیص ممکن ہے؟

?️ 19 جون 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی

Uber’s Turbulent Week: Kalanick Out, New Twist In Google Lawsuit

?️ 31 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

کملا ہیرس کا تابعین اسکول پر صہیونی جرم کا اعتراف

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صہیونیوں کی جانب

شام پر 180 روزہ امریکی پابندیاں ہٹانے پر گولانی حکومت کا ردعمل

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے