?️
کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں تماشا نہیں کریں گے، عوام کیلئے کام کریں گے۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر اپنے شہر کو صاف رکھیں گے، کامران ٹیسوری کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔ ہم کامران ٹیسوری کو ایئرپورٹ لینے جائیں گے اور استقبالیہ دیں گے، یہ سب کا گورنر ہاؤس ہے۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات کی تھی، میئر کراچی نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی امور اور درپیش شہری مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
وفاق کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار اور بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا، قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
گورنر سندھ کی جانب سے کراچی کی ترقی اور عوامی فلاح کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا گئی تھی، نہال ہاشمی نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خواہش ہے کہ کراچی کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ شہر بنایا جائے۔


مشہور خبریں۔
جموں کے میڈیکل کالج میں مسلمان طلبا ء پرہندوتوا غنڈوں کا حملہ، طلباء کا احتجاج
?️ 15 مئی 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
صیہونی فضائیہ کی سب سے بڑی کمزوری
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:چونکہ صیہونی فوج نے اپنی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ فضائیہ
جنوری
افغانستان سے ایران تک، امریکہ کو جنگوں سے متعلق کیا سبق سیکھنا چاہیے؟: نیویارک ٹائمز
?️ 31 اگست 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے افغانستان کی جنگ میں امریکی ناکامی کو ایران
اگست
تمام غیرملکی پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 29 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے
نومبر
دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکاکر جواب دیں گے۔ شیری رحمان
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی کمیٹی کی رکن اور
مئی
امریکی جمہوریت کے ڈگمگانے پر ٹرمپ کی 187 منٹ کی خاموشی
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 187 منٹ کی خاموشی
جولائی
یورپی یونین: اسرائیل مغربی کنارے میں آباد کاروں پر تشدد بند کرے
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: مغربی کنارے پر صیہونی آباد کاروں کے مہلک حملوں کی
جون
لیڈر بڑی مشکلوں سے بنتے ہیں، پھانسیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ کیپٹن (ر) صفدر
?️ 19 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے
ستمبر