گورنر پنجاب کی ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات، ساتھ دینے پر اظہار تشکر

سلیم حیدر

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ترکیہ اور آذربائیجان ک سفیروں سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے سفیر عرفان نزیر اوغلو اور آذربائیجان کے سفیر خزر فرہادوف نے گورنر پنجاب کو بھارت کے خلاف جنگی اور شاندار سفارتی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

ذرائع کے مطابق سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، تمام سیاسی جماعتوں نے یہ ثابت کیا کہ ملک کی خاطر سب ایک پیج پر ہیں، پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت نے بغیر ثبوتوں کے پہلگام ڈرامہ کے الزامات لگائے، ہماری پاک فوج کے شاہینوں نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ ان کے ہوش اڑا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا نے مثبت کردار ادا کر کے دنیا کو یہ بتا دیا کہ بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبروں کے ذریعے دنیا کو گمراہ کیا۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے مگر اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اسرائیل کا الجولانی کے ساتھ مل کر شام کے خلاف خطرناک منصوبہ

🗓️ 26 فروری 2025سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی کارکن نے امریکہ اور اسرائیل کے خطرناک

تہران میں ہونے والی ملاقات کے بعد اردوغان کی ایران اور روس سے درخواست

🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     ترک صدر رجب طیب اردوغان نے تہران کے دورے

ہم پوتن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے تیار ہیں: اردوغان

🗓️ 31 مارچ 2022سچ خبریں:    ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج روسی

میں وطن کی آزادی کے لیے ہزاروں بیٹے قربان کرنے کو تیار ہوں:فلسطینی شہید کے والد

🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان عبد الرحمان

امریکہ کی 93 فیصد تاریخ جنگوں میں کیوں گزری؟

🗓️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ نے اپنی 248 سالہ تاریخ میں سے 232 سال جنگوں

صیہونی حکومت نے یورپی نمائندے کو مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے سے روکا

🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ایورپی پارلیمنٹ کی رکن اینا میرانڈا نے ٹویٹر پر ایک پیغام

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی کی مسلمان لڑکے کے ساتھ شادی پر ان کے والد کا ردعمل

🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے