🗓️
گوادر: (سچ خبریں) آل پارٹیز الائنس کے کارکنوں اور حامیوں کا میرین ڈرائیو پر ایک ہفتے سے زائد عرصے سے دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے گوادر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، مظاہرین تیل اور دیگر اجناس کی تجارت کے لیے ایران کے ساتھ سرحد کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کئی ماہ سے بند ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی تجارت گوادر کے رہائشیوں کے لیے روزی کمانے کا بنیادی ذریعہ ہے اور سرحد کی طویل بندش کی وجہ سے اکثر لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔
احتجاج میں شریک رہنماؤں نے کانتانی ہور بارڈر پر ٹوکن سسٹم متعارف کرانے پر تنقید کرتے ہوئے اسے تجارت کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے خطے میں بےروزگاری میں اضافہ کیا ہے۔
مظاہرین نے ٹوکن سسٹم کے فوری خاتمے اور سرحد پر بلاروک ٹوک تجارت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاجی رہنماؤں نے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے لیے اہم سمجھے جانے والے شہر گوادر میں بنیادی سہولیات کی بدترین حالت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بجلی اور پینے کے پانی کی کمی کو مقامی آبادی کے ساتھ سنگین ناانصافی قرار دیا۔
مظاہرین نے پاکستان کوسٹ گارڈ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تلار چیک پوسٹ پر رہائشیوں کی تیل کی تجارت کرنے والی گاڑیوں کو روک دیا جس کی وجہ سے وہ کئی ہفتوں تک شاہراہوں پر پھنسے رہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کی پابندیوں سے علاقے میں معاشی اور سماجی حالات خراب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر رحمت صالح بلوچ نے دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مکران ڈویژن بشمول تربت، گوادر، پنجگور اور دیگر علاقوں کے عوام کو ان کے ذریعہ معاش سے محروم کرنے پر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے حکام پر سرحدی تجارت پر پابندیاں عائد کرکے مال تجارت اور گاڑیوں کی نقل وحرکت کو محدود کرکے مالی بحران پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارت پر پابندیوں سے خطہ معاشی بدحالی کا شکار ہے، پنجگور سے بھری ہوئی گاڑیوں کو تربت اور گوادر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
نیشنل پارٹی کے رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحد کو دوبارہ کھولے اور تجارت پر عائد پابندیاں ختم کرے تاکہ مقامی افراد روزی روٹی کما سکیں۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ آل پارٹیز الائنس کے مطالبات کی حمایت کریں اور دھرنے میں شامل ہوں۔
مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان کی اسرائیل پر معاشی تباہی
🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اقتصادی اخبار ڈی مارکر نے بینک آف
جنوری
نیتن یاہو کیا کر رہے ہیں اور نصراللہ کیا کر رہے ہیں؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب بنیامین نیتن یاہو
دسمبر
متحدہ عرب امارات کو یمنی میزائل اور ڈرون حملوں سے نقصان
🗓️ 25 جنوری 2022سچ خبریں: گزشتہ ہفتے، یمنی فوج کے ڈرون یونٹس اور مقبول کمیٹیوں
جنوری
کابینہ نے وزیر خزانہ کے فیصلے پر لگائی روک
🗓️ 1 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا
اپریل
پینٹاگون نے شام سے روسی افواج کے کچھ حصے کی یوکرین منتقلی کا دعویٰ کیا
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے
مئی
صیہونیوں کے خلاف حزب اللہ کی میزائل کارروائیوں کے معمار کون ہیں ؟
🗓️ 10 جولائی 2024شہید محمد نعمہ ناصر حاج ابو نعمہ، 1965 میں پیدا ہوئے، لبنان
جولائی
مشرقی شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملے
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: مقامی ذرائع نے مشرقی شام میں واقع صوبہ دیر
ستمبر
انگلینڈ کے بادشاہ کینسر میں مبتلا
🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں:بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انگلینڈ کے
فروری