گوادر میں موسلادھار بارش، سیلاب نے تباہی مچا دی، آج مزید برسات کی پیش گوئی

?️

گوادر: (سچ خبریں) گوادر، مکران اور بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی جس سے معمولات زندگی متاثر اور ٹریفک معطل ہو گیا۔

میڈیا  کے مطابق محکمہ موسمیات نے گوادر میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے، 2 روز کی مسلسل بارش کے سبب گوادر اور جیونی کے بیشتر علاقے ابھی تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق 30 گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش نے سیلابی ریلوں کو جنم دیا جس سے بیشتر علاقے زیر آب آگئے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے طلب کیے گئے نیم فوجی دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اور ریسکیو اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی صورتحال کا اعلان کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ گوادر ضلع میں گزشتہ 2 روز کے دوران تقریباً 180 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گوادر میں گزشتہ 2 روز کے دوران تقریباً 187 ملی میٹر بارش ہوئی، جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے اور سیکڑوں لوگ بےگھر ہو گئے۔

سیلاب کے سبب جمع ہونے والا پانی گھروں میں داخل ہونے سے درجنوں بستیاں اور تجارتی مراکز منہدم ہو گئے جبکہ سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں، کوسٹل ہائی وے کو نقصان پہنچنے کے باعث کراچی اور گوادر کے درمیان ٹریفک بحال نہ ہو سکی۔

سیلاب سے جمع ہونے والا پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور علاقہ مکین محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، گوادر کے رہائشی حیات اللہ بلوچ نے بتایا کہ ہم نے اپنے قیمتی گھر سیلاب میں کھو دیے، ہمارے گھر اب رہنے کے قابل نہیں رہے۔

سیلاب کے سبب گوادر کا سیوریج سسٹم بھی متاثر ہوگیا اور سیوریج کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا، گوادر میں پانی کی نکاسی کا کوئی نظام موجود نہیں ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں پانی نکالنے کے لیے صرف چند پمپ فعال ہیں۔

پانی کی فراہمی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے، گوادر-پشکان روڈ اور سوربندن، جیوانی، پیلیری اور دیگر علاقوں میں کئی بند پانی میں بہہ گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 280 افراد (جن کے مکانات منہدم ہوچکے ہیں) کو بچا کر جی ڈی اے ریسٹ ہاؤسز اور چائنہ اسکول منتقل کر دیا گیا ہے، 100 سے زائد مکانات کی دیواریں بہہ گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج، بحریہ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، گوادر پورٹ اتھارٹی اور میونسپل کمیٹی سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔

ادھر کوئٹہ اور دیگر کئی شہروں میں بھی بارش اور برفباری ہوئی جس سے بستیوں اور سڑکوں پر پانی بھر گیا، رات بھر ہونے والی بارش سے کوئٹہ، زیارت، قلات، مستونگ اور پشین کے علاقوں میں بجلی اور گیس کی سپلائی متاثر ہوئی۔

مشہور خبریں۔

حکومتی اتحاد کا فل کورٹ سماعت کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

?️ 24 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر

چین کا امریکا سے دفاعی بل کی چین مخالف شقوں پر عمل نہ کرنے کا مطالبہ

?️ 20 دسمبر 2025چین کا امریکا سے دفاعی بل کی چین مخالف شقوں پر عمل

ہلال احمرکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایندھن اور خوراک ختم

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کی ہلال احمر تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ

سی پیک کے حوالے سے چین کا مطالبہ اور حکومت کا ردعمل

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشتگردی

خطے میں کسی جنگ میں امریکی شراکت دار نہیں بنیں گے: وزیر اعظم

?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن

جی پی ایس میں بڑے پیمانے پر خلل؛ یورپ میں ہزاروں پروازیں متاثر

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: سویڈن کے ٹی وی چینل ایس ٹی وی کی رپورٹ

پاکستان اور چین سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان اور

روس کے خلاف نئی مغربی پابندیوں پر ماسکو کا ردعمل

?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:23 فروری اور یوکرین پر روسی فوجی حملے کے آغاز کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے