?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ تین برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے اندراج میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جب کہ ووٹرز کے لحاظ سے 10 فیصد سے زیادہ صنفی فرق والے اضلاع کی تعداد 80 سے کم ہو کر 30 رہ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مکمل تقابلی تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ نومبر 2021 میں ایسے اضلاع کی تعداد صرف خیبرپختونخوا میں 28 تھی، اس کے بعد بلوچستان میں 26، پنجاب میں 17 اور سندھ میں 9 تھی۔
وہ اضلاع جہاں خواتین ووٹرز کا تناسب 45 فیصد سے کم ہے، ان کی تعداد خیبرپختونخوا میں 28 سے کم ہو کر 8، بلوچستان میں 26 سے کم ہوکر 19 اور سندھ میں 10سے کم ہوکر 3 پر آ گئ، پچھلے سال تک پنجاب میں ایسا صرف ایک ضلع تھا اور اب یہ واحد صوبہ بن گیا جس کے 41 اضلاع میں سے ہر ایک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 45 فیصد سے زیادہ ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں بھی خواتین ووٹرز کا تناسب 47 فیصد سے زیادہ ہے، نومبر 2021 میں ایسے اضلاع کی تعداد صرف 7 تھی جن میں پنجاب میں پانچ اور بلوچستان میں دو ضلعے تھے۔
پنجاب کا ضلع چکوال سرفہرست ہے جس میں کل رجسٹرڈ ووٹرز میں 49.50 فیصد خواتین ہیں، اس کے بعد تلہ گنگ میں (49.06 فیصد)، صحبت پور میں (48.73 فیصد)، جہلم میں (48.62 فیصد)، راولپنڈی میں (48.59 فیصد)، اٹک میں (48.39 فیصد) ، خوشاب میں (48.26فیصد) اور اوستہ محمد میں (48.19فیصد) خواتین ووٹرز ہیں۔
صحبت پور اور اوستہ محمد کے علاوہ بلوچستان کے ایک اور ضلع واشک میں بھی خواتین ووٹرز کا تناسب 47 فیصد سے زیادہ47.13 فیصد ہے۔
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع جن میں 47 فیصد سے زیادہ خواتین ووٹرز ہیں، ان میں ہری پور میں (47.74 فیصد)، لوئر کوہستان میں (47.56فیصد)، ایبٹ آباد میں (47.47فیصد) اور کرک میں (47.01فیصد) خواتین ووٹرز ہیں۔
ملک کے 32 اضلاع میں اب بھی مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان بڑا فرق ہے جن میں سے 20 پنجاب میں ، 7 سندھ میں ، 4 خیبر پختونخوا میں اور ایک بلوچستان میں ہیں۔
فہرست میں لاہور 3 لاکھ 90 ہزار 783 ووٹرز کے فرق کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد فیصل آباد ( 3 لاکھ 79 ہزار 906، رحیم یار خان 2 لاکھ 54 ہزار 711، گوجرانوالہ 2 لاکھ 51 ہزار 145، پشاور میں 2 لاکھ 22 ہزار 417، قصور 2 لاکھ 20 ہزار 786، شیخوپورہ 2 لاکھ 8 ہزار 786 اور سیالکوٹ میں 2 لاکھ 7 ہزار 875 ووٹرز کا فرق ہے۔
جن اضلاع میں فرق ایک لاکھ سے زیاد ہے ان میں ملتان، بہاولنگر ، اوکاڑہ، بہاولپور، وہاڑی، کراچی-وسطی، کورنگی، کراچی-ایسٹ، مردان، کیماڑی، ساہیوال، سوات، مظفر گڑھ، کوئٹہ، جھنگ، مالا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چارسدہ، ڈیرہ غازی خان، کراچی-جنوبی اور نارووال شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں داخل ہونے والوں مسافروں کی پالیسیوں میں تبدیلی
?️ 10 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کی
مئی
لاہور ہائیکورٹ کا توہین مذہب پر سزائے موت پانے والے شخص کو باعزت بری کرنے کا حکم
?️ 16 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے توہین مذہب کے
فروری
چین سے کوروناویکسین کی بھاری کھیپ آج اسلام آباد پہنچےگی
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ آج
جون
جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نیا تنازع ؛ کم از کم 90 فوجی ہلاک
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:امن قائم کرنے کی کوششوں کے باوجود آذربائیجان اور آرمینیا کے
ستمبر
کوئٹہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
?️ 26 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ اغبرگ میں محکمہ
مئی
صیہونی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے
جولائی
شاہ رخ کا عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے خوشی کا اظہار
?️ 26 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ انہیں
نومبر
سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدہ قانونی قرار دے دیا
?️ 9 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق کیس
دسمبر