گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہی

کورونا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا کے مزید939 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 26 فیصد ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں عید الاضحیٰ پر کورونا ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دی گئیں ، زیادہ تر مقا مات پرایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا ، مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا کے 2ہزار 579کیس رپورٹ ہو ئے ، گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وبا سے مزید 40افراد انتقال کرگئے ہیں۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 888 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 96 ہزار 451 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 51 ہزار 529 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 532 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 22 ہزار 34 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئےجبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 55 لاکھ 25 ہزار 468 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6 لاکھ 7 ہزار 56 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 59 ہزار 824 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 756ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 51 ہزار 345 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 900 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 138 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 397 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 85 ہزار 28 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 788 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 242مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 320 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 339مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 605 مریض وفات پا چکے ہیں گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 535 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 122 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یا جنگ بند کرو یا تابوت تیار کرلو؛حماس کی اسرائیل کو سخت وارننگ

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:حماس کے عسکری ترجمان ابوعبیده نے اسرائیلی عوام کو متنبہ

پاکستان نے بھارت کا نام سی کیٹیگری سے نکال دیا

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی

ماضی میں حکمرانوں کی توجہ عوام کے بجائے ڈالرزپرتھی: وزیر اعظم

?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں

اسرائیلی جوڑا اردگان کی رہائش گاہ پر فلم بنانے کے الزام میں گرفتار

?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں:  استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی رہائش گاہ

امریکہ نے ہمارے اور خطہ کے بارے میں غلط راستے کو چُنا ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نےکہا کہ امریکہ نے ہمارے اور اس

ترکی کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے محرکات کیا ہیں؟

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی ممالک کا ردعمل

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے غزہ

طالبان کو تسلیم کرنے میں کسی کو جلدی نہیں : ماسکو

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:  خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے