کے پی کابینہ کے اراکین اپنے وزیراعلی پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں۔ امیر مقام

امیرمقام

?️

پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر سیفران امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں۔ صوبائی کابینہ کے اراکین اپنے وزیراعلی پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے پشاور میں خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرم میں پشاور، بنوں اور مردان ریجن شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کوششوں سے ملک میں امن لوٹ رہا ہے۔ اندرون اور بیرون محاذ پر ملک کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جلد خوشیاں لوٹ آئیں گی۔ اندرون اور بیرون محاذ پر ملک مخالفوں کا صفایا کریں گے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو شکست دی گئی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو ہمیشہ ملکی مفاد میں کام کرنے کے لیے دعوت دی ہے۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے بیانات ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں، چیئرمین کچھ، سیکریٹری جنرل کچھ اور دیگر قیادت کچھ اور کہہ رہی ہے۔ ہمیشہ پی ٹی آئی کو ملک کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے بلایا، یہ لوگ ملک کی جگہ ایک شخص کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمنی حکومت کا غزہ کی حمایت میں نیا بیان

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمن کی حکومت

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا  میں ملوث ملزمان  جلد گرفتار کر لئے جائیں گے: شیخ رشید

?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

مسلسل بمباری کی وجہ سے کمال عدوان ہسپتال کی حالت ناگفتہ بہ

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاص طور پر

سعودی عرب ایران کی ہمسایگی پالیسی میں اہم مقام رکھتا ہے : عراقچی

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور

صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف امریکی قانون سازوں کا احتجاج

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں ترک نژاد امریکی شہری

اقوام متحدہ پر انسانی حقوق کی تحقیقات کو روکنے کے لیے سعودی دباؤ

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سیاسی حکام، سفارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب

بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی کیمپ: عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے بغداد میں امریکی سفارت خانے

یمن کے خلاف امریکی حملے میں استعمال ہونے والے بم کس نوعیت کے تھے؟

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے