کے الیکٹرک کی پالیسیز سمجھ میں نہ آنے والی ہیں، سعید غنی

?️

کراچی: (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابو پانا ہمارے بس سے باہر ہے، کے الیکٹرک کی پالیسیز سمجھ میں نہ آنے والی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گرمی سے پریشان حال لوگ سڑکوں پر نکلتے ہیں، احتجاج کرنےوالوں پر ہی مقدمہ درج کردیا جاتا ہے، جو لوگ بجلی کا بل دیتے ہیں وہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں کرتے ہیں؟

سعید غنی نے کہا کہ جو بل دیتا ہے، اس کو 24 گھنٹے بجلی ملنی چاہیے، جو لوگ بجلی کا بل ادا نہیں کرتے ان کے خلاف ایف آئی آر کٹنی چاہیے، کوشش کریں گے کہ بجلی کے مسئلے کا کوئی حل نکل آئےؕ

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے پاس نظام نہیں، چوری کی بجلی کا بل بھی ہم پر ڈال دیتے ہیں، اگر سسٹم نہیں تو بناؤ، دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے اور ہم کہاں ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ سڑکوں اور نالوں کے مسائل کو مختلف ادارے دیکھتےہیں، پورے شہر کے واٹر اینڈ سیوریج سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ جیب سے پیسہ خرچ کرکے بجلی نہیں دےسکتا، بجلی چوری کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابو پانا ہمارے بس سے باہرہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ لوگ تو پانی کا بل بھی نہیں دیتے تو کیا ان کا پانی بند کردوں؟

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے، صوبےمیں سرمایہ کاری کرنے والوں کو رعایت دی جائے، مزید کہنا تھا کہ کون سا ٹیکس کس نے لینا ہے، قانون میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ اور کے۔الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ترجمان کے۔الیکٹرک کے مطابق بجلی کمپنی اور حکومت سندھ کی شہر میں بجلی سپلائی و لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔

ترجمان نے کہا تھا کہ حکومتِ سندھ اور کے-الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو عوامی مسائل، بلوں کی بروقت ادائیگیوں کے ساتھ لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کی حکمت عملی پر کام کرے گی۔

مشہور خبریں۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان، ڈالر مزید سستا

?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا انوکھا انداز

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ

صدر، وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے حلف کے بعد ٹوئٹر کی جزوی سروس بحال

?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز

قومی بچت اسکیم کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی

?️ 2 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے قومی بچت اسکیموں (این ایس

برطانوی وزارت خارجہ کے ملازمین کو غزہ کی حمایت پر برطرفی کی دھمکی

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ کے وزارت خارجہ کے 300 سے زائد ملازمین، جنہوں نے

استقامتی محاذ کے نشانے پر سب سے حساس صیہونی مراکز

?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:مزاحمتی ذرائع ابلاغ میں ایسی متعدد رپورٹیں شائع ہوئی ہیں جن

یہ چاہتے ہیں عمران خان وکلا ءسے کیسز کی مشاورت نہ کرسکیں،توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے،علیمہ خان

?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ

عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلافات ختم کریں،تمام رہنماء 5 اگست کی تحریک کی تیاریاں کریں، بیرسٹرگوہر

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے