کے-الیکٹرک کی بجلی 9 روپے71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواستیں

🗓️

کراچی:(سچ خبریں) کے-الیکٹرک نے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی 9 روپے71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی 2 الگ الگ درخواستیں دائر کردیں۔

کے-الیکٹرک کی جانب سے جولائی تاستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 83 پیسے کم کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے جب کہ اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 88 پیسے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)، کے الیکڑک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 ارب 15 کروڑ70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

دوسری جانب کراچی کے علاوہ باقی ملک کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے بجلی 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا میں دائر کی گئی درخواست میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 37 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی، اکتوبر میں پانی سے 29.37 اور کوئلے سے 15.47 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 12.12 اور ایل این جی سے 17.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اکتوبر میں جوہری ایندھن سے 20.61 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے سماعت 29 نومبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ستمبر میں بھی نیپرا نے کے-الیکڑک کی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 22 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

مشہور خبریں۔

اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

🗓️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اگلے 15 روز کے

فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال کا مواد موجود ہونے کا انکشاف

🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک

سول سوسائٹی ارکان نے کشمیری خاندانوں، ماؤں کی حالت زار کو اجاگر کیا

🗓️ 14 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول

پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے:وزیر اعظم

🗓️ 25 جنوری 2021پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے:وزیر اعظم اسلام

اگست میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

🗓️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا

پاکستان ملکی و غیرملکی قرض ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اسحٰق ڈار

🗓️ 30 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ڈالر کو 200 روپے

بن سلمان کا علاقائی دورہ

🗓️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے

یمن میں امریکی فوجیوں پر کس نے حملہ کیا؟

🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متعدد نامعلوم افراد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے