?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کیا یہ جمہوریت ہےجوآپ کے ساتھ اتفاق کرے تو ٹھیک ورنہ غدار۔
وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔ اُنہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ہم اس ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں پتہ تھا کہ آپ میں سے چور کون ہیں، کیا آپ کےوزیراعلی نے ایک دفعہ نہیں کہا تھا ٹانگیں توڑدیں گے؟ پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔
اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اِن کی نظر میں محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر نہیں، اس پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی تو آپ لوگوں کے ساتھ 30 سال سے اکٹھے تھے، اُنہوں نے جنرل ضیا کی 8 ویں ترمیم کو بھی چیلنج کیا تھا، محمود خان اچکزئی کے والد نے جمہوریت کے لیے جان دی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے
?️ 4 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران
اکتوبر
طالبان کا امریکہ کو اہم پیغام
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے ایک طالبان کا
جون
فلسطینی مقاومتی گروپوں نے غزہ کی پٹی میں تربیت شروع کر دی
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جوائنٹ چیمبر نے کہا کہ مشترکہ مشق
دسمبر
نیب رضاکارانہ واپسی کے تحت طے شدہ رقم میں اضافہ نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو
اکتوبر
چین نے شام کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) شام کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی
جون
امریکہ کو یمن کی دھمکی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن آغاز سے ہی غزہ کے عوام اور مزاحمت کی
اکتوبر
صیہونیوں کا فلسطینی شہداء کی قبروں کے ساتھ المناک رویہ
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے کو چار ماہ
جنوری
سندھ نے 2 سال میں 16 سو ارب کہاں لگائے
?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا
جون