?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے موقر انگریزی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو میں جاری بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے اجلاس کے دوران پاکستان نے ماسکو کی پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئندہ ماہ سے رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے سستے روسی خام تیل کی خریداری کی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا۔
انگریزی اخبار دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق ماسکو میں جاری بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے دوران فریقین نے جنوری 2025 سے خام تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت پاکستان ہر ماہ جی ٹو جی انتظام کے تحت ایک کارگو درآمد کرے گا۔
آئی جی سی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کی۔
ماسکو اجلاس میں شریک ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ’پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) نئے معاہدے کے تحت ایک سال میں روس سے 12 کارگو درآمد کرے گی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے بھی ماسکو میں جاری آئی جی سی اجلاس کے دوران ادائیگی کے طریقہ کار میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے اجلاس میں اس عزم کے ساتھ اتفاق کیا کہ وہ ایک ایسا ادائیگی کا نظام وضع کریں گے جو دونوں فریقین کے لیے قابل قبول ہو تاکہ دونوں ممالک کے درمیان لین دین آسانی سے ہو سکے‘۔
سرکاری اہلکار نے کہا کہ ’دونوں فریقین بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پر امید ہیں‘۔
اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں پاکستان سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور روس تک ریلوے کنیکٹیویٹی، 3 ارب ڈالر کے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن (پی ایس جی پی) منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور دو طرفہ تجارت کو تیز کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔
تاہم اس سلسلے میں حتمی معاہدے آج (4 دسمبر 2024) کو طے پائیں گے، جو پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔
سرکاری اہلکار نے مزید کہا کہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) روسی خام تیل ’یورال‘ رعایتی نرخوں پر درآمد کرے گی اور ریفائنری کو حاصل ہونے والا منافع اس کی اپگریڈیشن کے منصوبے کے لیے استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ حکومت کی براؤن فیلڈ پالیسی کے تحت ملنے والی مراعات بھی شامل ہیں۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے پاس پی آر ایل کے 64 فیصد حصص ہیں جبکہ باقی عوام، کچھ بینکوں، اور سرمایہ کار اداروں کے پاس ہیں۔
پی ایس او کے شیئر ہولڈنگ میں سے حکومت کے پاس پی آر ایل کے صرف 32 فیصد شیئرز ہیں۔
یاد رہے کہ جون 2023 میں روسی کارگو جہاز پاکستان کے لیے ایک لاکھ ٹن خام تیل لے کر عمانی بندرگاہ دقم پہنچا تھا، جہاں اس خام تیل کو 50 ہزار ٹن گنجائش کے حامل 2 چھوٹے جہازوں کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ روس کے ساتھ سستے خام تیل کی خریداری سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ روس سے رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے کی خبریں بلکل غلط ہیں، میڈیا پر آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہوں، جب بھی کوئی اچھی ڈیل ملی تو دیکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
یمن کا اسرائیل کے ناواتیم بیس پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے تاکید کے
نومبر
دمشق اور تل ابیب کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط کی تاریخ کا اعلان
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: صہیونیستی حکومت شام کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدے پر پہنچنے
اگست
لبنانی ایتھلیٹ کی صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی ایتھلیٹ نے صہیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات
جولائی
بولڈ لباس کی تصاویر قریبی دوست نے لیک کیں، ماریہ واسطی
?️ 1 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان ماریہ
فروری
پی ٹی آئی نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے
جولائی
جرمن پولیس کی فرینکفرٹ میں جنگلوں کی تباہی کے خلاف کارروائی
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:Tagus Spiegel اخبار کے مطابق جرمن پولیس نے ان ماحولیاتی کارکنوں
جنوری
طاقت کا غلط استعمال،لاکھوں افراد کا قتل عام
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک پر
مارچ
افغان صحافی یونین ابوعاقلہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرنے والی عالمی تنظیم میں شامل
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںافغانستان کی صحافی یونین مختلف ممالک کے صحافیوں اور انسانی حقوق
مئی