?️
لاہور(سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان ایک خاموش ملاقات ہو ئی ہے ہے جس میں گلے شکوے شکایات کا تبادلہ ہوا جہانگیرترین نے کہا کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں جہانگیرترین کو علی ظفرکی سفارشات پر مقدمات میں کچھ ریلیف مل سکتا ہے یہ ملاقات جہانگیرترین گروپ کے وفد کی ملاقات سے قبل ہوچکی تھی۔
انہوں سینئر صحافی طلعت حسین نے رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین سے خاموش ملاقات کی،ملاقات میں بہت سارے ایسے معاملات جو جہانگیرترین گروپ کی ملاقات میں طے پانے تھے، عمران خان اور جہانگیرترین کی ملاقات میں طے ہوچکے تھے۔مستندمعلومات کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے وفدکی ملاقات سے قبل عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان جو ملاقات ہوئی اس میں ایک اور شخص بھی موجود تھی۔
کچھ گلے شکوے شکایات ہوئیں، عمران خان کے نزدیک چینی کی قیمتوں سے متعلق جہانگیرترین بہتر کردار ادا کرسکتے تھے، لیکن چینی قیمتیں بڑھانے میں کردار رہا ہے۔چینی کی قیمتوں سے متعلق ایکشن لینا ناگزیر ہوچکا تھا، جب ایکشن لیا گیا تو توپوں کا رخ جہانگیرترین کی طرف بھی ہونا تھا، جہانگیرترین کا مئوقف تھا کہ مارکیٹ کے اندر اگر چینی کی قیمت بڑھ رہی ہے تو وہ اس کو کنٹرول نہیں کرسکتے، کچھ معاملات طے ہوئے دونوں اطراف معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی گئی، جہانگیرترین کے کیسز کافی پیچیدہ ہوچکے ہیں، میڈیا کو دکھانے کیلئے جہانگیرترین کیخلاف ایکشن لیا گیا کہ دیکھیں کیا دبنگ بندہ ہے جو اپنے دوستوں کو بھی نہیں چھوڑ رہا۔
جہانگیرترین کے مخالف گروپ اور کچھ دوستوں نے ان کیخلاف کام کیا، کہ جہانگیرترین کو فارغ کیا جائے اور ایکشن لیا جائے۔ جس پر جہانگیرترین کیخلاف ایف آئی آرزدرج ہوگئیں۔ اب علی ظفر پر ہے کہ وہ وزیراعظم کو کیا سفارشات پیش کرتے ہیں؟ہوسکتا جہانگیرترین کو مقدمات میں کچھ ریلیف مل جائے۔ قابل ذکر بات ہے کہ اگر جہانگیرترین کو ریلیف نہیں دینا تھا تو میٹنگ کو پبلک کیوں نہیں کیا گیا؟بہرحال وزیراعظم اور جہانگیرترین کے قریبی ذرائع کہیں گے کہ میٹنگ نہیں ہوئی ،اگر وہ میٹنگ کو مسترد کریں گے تو ہم معلومات سامنے لائیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکی ٹیرف پالیسی نے دنیا کو متاثر کیا
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: 2025 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی جنرل کونسل کے
فروری
امریکہ نے ہم سے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کو نہیں کہا:عراقی وزیر خارجہ
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے واضح کیا ہے
مارچ
ہنیہ نے امت اسلامیہ سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ کیا
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: یورپی ممالک میں برطانیہ فلسطین کا سب سے زیادہ حامی
نومبر
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل درست قرار، آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی شقیں بحال
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں میں
مئی
مسقط صہیونیوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے پر نظر ثانی کرے: عمان کے مفتی
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے ٹویٹ کیا کہ ہم اس
فروری
بن سلمان کے بائیڈن مخالف موقف کے پس پردہ مقاصد، امریکہ کا ردعمل کیا ہو گا؟
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں سعودی ولی عہد
مارچ
کیا نیتن یاہو نے کبھی امن کی بات کی ہے؟امریکی سیاستدان کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نے نینسی پلوسی نے
اکتوبر
سعودی عرب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے: ٹرمپ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فاکس نیوز چینل
جون