’کیا مقدمہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے؟‘ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فیصلہ چیلنج کردیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ڈی سی کی جانب سے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔

اپیل میں مؤقف اپنا گیا ہے کہ مئی 2023 میں ایس ایس پی آپریشنز کی فراہم کردہ معلومات پر میٹننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ 2 جون 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے نظر بندی کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا۔

مزید کہا گیا کہ اس کے بعد راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نظر بندی کے متعدد احکامات جاری ہوئے جس سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کوئی تعلق نہ تھا، سنگل رکنی بینچ نے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے خلاف کوئی توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی کہ 5 اگست 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری ہوئی، 8 اگست 2023 کو انٹیلی جنس بیورو، اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔

اپیل کا کہنا تھا کہ 8 اگست 2023 کے نظر بندی کے احکامات جاری کرنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کی مد میں فرد جرم عائد کی گئی، جس کے بعد عدالت کے سامنے تمام ریکارڈ رکھا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت کے روبرو اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کروایا۔

اپیل کے مطابق انٹیلی جنس بیورو اور اسپیشل برانچ حکام نے بھی عدالت میں اپنی رپورٹ کے حوالے سے تائیدی بیان ریکارڈ کرایا۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ کہ عدالت نے تمام بیانات اور ریکارڈ کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔

اپیل میں سوالات اٹھائے گئے کہ کیا سنگل بینچ کا فیصلہ نظر بندی کے قانون سے مطابقت رکھتا ہے؟ کیا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے رویے اور برتاؤ سے توہین عدالت کا تاثر سامنے آیا؟ کیا یہ پورا مقدمہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے؟

مزید سوالات اٹھائے گئے کہ کیا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سنگل رکنی بینچ کے 2 جون 2023 کی خلاف ورزی کی ہے؟ کیا سنگل بینچ کے 2 جون 2023 کے فیصلے میں ڈپٹی کمشنر کو 3 ماہ بعد نظر بندی کے آرڈر جاری کرنے سے روکا تھا؟ کیا آئی بی اور اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی بنیاد پر نظر بندی کے احکامات جاری کرنا بلا جواز تھا؟

اپیل میں کہا گیا کہ اگر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے اقدام سے عدالت کی حکم عدولی ہوئی تو کیا اسلام آباد کی حدود سے باہر دیگر حکام نے نہیں کی؟ کیا سنگل رکنی بینچ نے توہین عدالت کا کیس ذاتی جذبات کی بنیاد پر چلایا اور جذباتی فیصلہ دیا؟ کیا سنگل بینچ نے میرٹ کے بجائے ذاتی احساسات اور جذبات کی بنیاد پر فیصلہ دیا؟

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بری کرے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں توہین عدالت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کو 6 ماہ، ایس ایس پی آپریشنز کو 4 ماہ اور ایس ایچ او کو 2 ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

ایس پی صدر کو توہین عدالت کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔

مختصر سزا ہونے کی وجہ سے عدالت نے ایک ماہ کے لیے سزائیں معطل کر دیں، عدالت کا کہنا تھا کہ 30 روز میں اپیل کا وقت ہے، اپیل خارج ہوئی تو افسران جیل جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

چین کے انتباہات کے باوجود پلوسی کے تائیوان کے دورے کا امکان

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:   نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بارے میں چین

اگر ہیکر نیتن یاہو کے دل کی دھڑکن چیک کرنے والی چپ تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے جسم میں ان کے دل کی دھڑکن کو

عزم استحکام آپریشن کے بارے میں اسد قیصر کا بیان

🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: رہنما پی ٹی آئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد

10دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان گرین لائن کا افتتاح کریں گے

🗓️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا

پاکستان افغانستان کی خواتین کی تعلیم کے لئے پوری کوشش کرے گا

🗓️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے

امریکہ کو عراق سے نکلنے سے انکار کی بھاری قیمت چکانی پڑی

🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: 31 دسمبر امریکہ کے لیے عراق سے اپنی فوجیں نکالنے کی

یمن اور سعودی اتحاد نے 2000 سے زائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا

🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  یمنی POW کمیٹی کے سربراہ نے سعودی اتحاد کے ساتھ

محکمہ موسمیات نے ملک بھر ہائی الرٹ جاری کر دیا

🗓️ 20 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے