?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں، کل آپ نے کسی معاہدے کے بغیر بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی۔
درخواست گزار وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
دوران سماعت امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کمانڈر شریف اللہ کا تذکرہ بھی ہوا، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں، کل آپ نے کسی معاہدے کے بغیر بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کر دیا۔
جسٹس اعجاز اسحٰق خان نے ریمارکس میں مزید کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکا حوالگی سے متعلق آپ کو ان کیمرہ آگاہ کرنے کا موقع بھی دیا گیا، دو ڈیکلریشن آئیں، حکومت کو جواب کا کہا گیا حکومت کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب حکومت عافیہ صدیقی کی درخواست کو نمٹانے کا کہہ رہی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل آپ سادہ الفاظ میں یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اس کیس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے خط لکھنا تھا لکھ دیا، ان کو ویزا چاہیے تھا دے دیا، آپ نے جو کرنا تھا کر دیا، ایسا رویہ اپنانے سے پوری دنیا کو پتا لگ جائے گا حکومت پاکستان نےکیا کیا، آپ نے کیا تیر مارے۔
جسٹس سردار اعجازاسحٰق خان نے مزید کہا کہ پچھلی سماعت پر اٹارنی جنرل آفس کو کہا تھا کہ حکومت کو تجاویز دیں اور عدالت کو بھی آگاہ کریں لیکن آپ کہہ رہے ہیں کیس ختم کردیں۔
عدالت نے متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی سرپرائز
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: برنی سانڈرز، امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ رکن نے زہران ممدانی کے
نومبر
بکنے والوں کو روکنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے: فرخ حبیب
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ
مارچ
اسرائیل کو نسل پرست حکومت قرار دیا جانا چاہیے:جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے
جولائی
ایف بی آر کا ٹیکس مقدمات میں کمی لانے کے لیے اقدام
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت
مئی
کے پی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں تیزکردیں
?️ 1 دسمبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے خیبرپختو نخوا میں بلدیاتی الیکشن کی
دسمبر
روسی فوج نے کبھی بھی شہریوں کے خلاف جرائم نہیں کیے
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے اس
اپریل
برآمدات کے سبب ملک میں پیاز کی قیمت 240 روپے کلو تک جاپہنچی
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمدات پر
جنوری
سود کی ادائیگیوں میں 64 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ میں انکشاف
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس پاکستان کی قرضوں پر سود کی
مئی