?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جارہاہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خیبرپختونخواہ کو وضاحت دینے کی ہدایت کر دی،اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوہستان سکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟۔ کوہستان سیکنڈل کس وقت کا ہے، سکینڈل سے ہماری حکومت کا غلط تاثر جا رہا ہے۔اس پر وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟ عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبرپختونخواہ بجٹ، کوہستان سکینڈل اور دیگر امور پر بات ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ فعال کرنے اور کلائمیٹ چینج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت صحت اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزکوہستان میں 40ارب کا میگا کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی۔نیب نے 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکانٹس منجمد کردئیے جبکہ ملزمان کے گھروں سے غیر ملکی کرنسی وسونابرآمدکرلئے گئے جبکہ کئی جائیدادیں اور قیمتی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں تھیں۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور میں اربوں روپے مالیت کی 109 کمرشل پراپرٹیز سیل کی گئیں تھیں۔نیب نے ملزمان کے 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے اور 2 کمرشل پلاٹس سیل کر دئیے تھے۔ 30 گھر، 12 دکانیں، 25 فلیٹس، 175 کنال زرعی زمین اور دیگراہم جائیدادیں بھی سیل کی گئی تھیں۔نیب نے کروڑوں روپے مالیت کی 77 قیمتی لگژری گاڑیاں تحویل میں لے لیں تھیں۔
نیب کی جانب سے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید کارروائی کا سلسلہ بھی جاری تھا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو نیب خیبرپختونخواہ نے کوہستان میں 40 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل میں تفتیش کیلئے طلب کیا تاہم وہ خود پیش نہ ہوئے۔ذرائع کاکہناتھا کہ نیب حکام نے وکیل کو واضح طور پر بتایا کہ اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا۔ وکیل کی موجودگی کافی نہیں تھی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا اور ان کی جانب سے پیشی کیلئے مہلت دی جائے تاہم نیب حکام نے مزید وقت دینے سے انکار کر دیاتھا۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے
?️ 24 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
دسمبر
ندا یاسر کا پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شکوہ
?️ 6 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے پرانی ویڈیو
ستمبر
چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ
مارچ
صیہونیوں کو ایک نئی وارننگ
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Kipa Hebrew ویب سائٹ نے لکھا بہت سے اقتصادی کارکن ہمیشہ
نومبر
ایران ہمیں چھوٹا اور امریکہ کو بڑا شیطان سمجھتا ہے: نیتن یاہو
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین کا
مئی
طوفان الاقصیٰ کا اسرائیلی معیشت کو بڑا جھٹکا
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ کی جنگ اسرائیل
دسمبر
امریکی صدارتی دوڑ میں کون آگے ہے؟
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی
اکتوبر
پاکستان کا ہر فرد اگر درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر
جولائی