?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے کہا کہ وہ ڈراموں پر تنقید کرتے وقت ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں، جب کہ ان کی ساتھی فنکارہ عتیقہ اوڈھو کھل کر رائے دیتی ہیں، جس کے باعث اکثر لوگ ان سے ناراض ہو جاتے ہیں۔
مرینہ خان کا شمار پاکستان کی نامور شوبز شخصیات میں ہوتا ہے، انہوں نے ’تنہائیاں‘، ’دھوپ کنارے‘ اور ’جیکسن ہائٹس‘ سمیت متعدد ڈراموں سے شہرت حاصل کی۔
اداکارہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
مرینہ خان آج کل مختلف ڈراموں کی ہدایت کاری بھی کررہی ہیں، ان کے مطابق اب پروڈکشن کا معیار کچھ کمزور ہوگیا ہے، اب پروڈکشن کا زیادہ تر بجٹ اداکاروں کو دیا جاتا ہے، اس لیے اچھا اور معیاری کام نہیں ہو پا رہا۔
پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے اداکاروں کی اس شکایت پر بھی بات کی کہ انہیں وقت پر ادائیگی نہیں کی جاتی، ان کا کہنا تھا کہ یہ شکایت بالکل درست ہے۔
ہدایت کارہ کے مطابق وہ ایک ایسی یونین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اداکاروں کے حقوق کے لیے کام کرے اور اگر یہ یونین نہ بھی بن سکی تو کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کیا جائے گا تاکہ جو بھی فرد کسی پراجیکٹ سے منسلک ہو، اسے اس کے طے شدہ معاہدے کے مطابق تمام حقوق ملیں۔
اداکارہ نے 24 نیوز کے پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ کے بارے میں کہا کہ پہلے شوبز سے وابستہ لوگ اس شو میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے تھے، لیکن اب آہستہ آہستہ ان کی دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار اگر انہیں اپنے کسی دوست کے ڈرامے پر تبصرہ کرنا ہو تو وہ دوستی کی وجہ سے احتیاط برتتی ہیں، لیکن ان کی ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کھل کر بات کرتی ہیں، جس کی وجہ سے اکثر لوگ ان سے ناراض بھی ہو جاتے ہیں۔
مرینہ خان نے کہا کہ وہ ڈراموں پر تبصرہ کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں کہ کسی کا دل نہ دکھے، اور اسی لیے وہ اپنی زبان پر قابو رکھنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔
’کیا ڈراما ہے‘ ایک پروگرام ہے جو 24 نیوز پر نشر کیا جاتا ہے جس میں انڈسٹری کی کئی سینئر اداکارائیں حالیہ ڈراموں پر تبصرہ کرتی ہیں۔
گزشتہ دنوں نادیہ خان اور عتیقہ اوڈھو کو اسی پروگرام میں ڈراموں پر کی گئی تنقید کے باعث ساتھی فنکاروں کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔


مشہور خبریں۔
وائٹیکر نے ایران کے ساتھ طویل المدتی سفارتی حل کی امید ظاہر کی
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وائٹیکر نے
اکتوبر
مسلم لیگ ن نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نقصان پہنچایا: فردوس عاشق
?️ 26 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا
جولائی
اردنی اور ترک عوام کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن اور ترکی کے عوام ایک بار پھر فلسطین کی
اکتوبر
صیہونی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے آج منگل کوصیہونی پولیس کی حمایت سے ایک
جولائی
امریکی صدر کے دورۂ سعودی عرب کے اغراض و مقاصد
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر بھی بات کرنے کے
مئی
ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں/آپ کامیاب ہوں گے
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی مجاہدین
مئی
بی بی کی ڈیکوری حیثیت سے ٹرمپ کے دباؤ تک؛ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا امریکہ کا غیرمتوقع دورہ عبرانی
اپریل
امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ تباہی کے دہانے پر
?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اس ملک میں جاری
نومبر