اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کیسز بڑھنے سے متعلق کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے ، بڑھتے ہوئےکیسز کے باعث مقامی انتظامیہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ خود کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے ، ملک میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کا فیصلہ وقت پر کیا ہے ، کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح یومیہ 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے ، 10 فیصد شرح سے زیادہ شہروں میں پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے ، اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث آئندہ دنوں میں دباؤ آ سکتا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن افراد نے ویکسین لگوائی ہے ان میں وائرس کی شدت کم ہے، تاہم ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اگر ویکسی نیشن میں پیچھے رہے تو کورونا کی مزید لہر بھی آ سکتی ہیں ، امریکہ میں 90 فیصد آبادی ویکسین شدہ ہے لیکن پھر بھی وہاں کے ہسپتالوں پر کورونا کے مریضوں کا دباؤ آیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا آؤٹ آف کنٹرول ہونے لگا ہے ‘ ایک دن میں 6 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوگئے اور 9 ماہ بعد یومیہ مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں عالمی وباء سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔
اس دوران ملک بھر میں کورونا کے 58 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6 ہزار 808 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 55 فیصد رہی جب کہ اس سے پہلے پاکستان میں 11 فیصد سے زائد کورونا کیسز 20 اپریل 2021ء کو 11اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
جینان حسین کو کون سے واقعہ نے بہت زیادہ متاثر کیا؟
جولائی
جان بوجھ کر سیاسی افراتفری کی کوشش کی گئی، اتحادی حکومت نے سازشوں کو دفن کیا، وزیراعظم
مئی
شام کی طرح فلسطینی قوم بھی جیت جائے گی
مئی
مغربی ممالک یوکرین کی کیسے جہنم میں ڈھکیلنے والے ہیں؟
نومبر
بھارت مذاکرات کیلئے 5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے: وزیر خارجہ
اپریل
شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کا چھاپہ
مئی
غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبہال لیں گے: طالبان
اگست
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا
اگست