?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 831 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ 3 ہزار 511 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 664 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 847 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 21 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 831 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار 202 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 46 ہزار 934 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 511 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 73 ہزار 437 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 796 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 94 لاکھ 86 ہزار 951 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 85 ہزار 379 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 8 کروڑ 28 لاکھ 30 ہزار 350 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 54 ہزار 821 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 58 ہزار 697 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 414 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 32 ہزار 190 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 661 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 260 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 559 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 590 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 926 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 193 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 738 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 943 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 349 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 329 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یمنی عوام کی تنبیہ
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کے عوام نے ایک شاندار مظاہرے میں ایک بار پھر
جون
غزہ کے حوالے سے ٹرمپ اور اسرائیل کی ملی بھگت
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار کی رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو
فروری
پاکستانی فوجی سربرہ کا ایران کے بارے میں بیان
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ
اگست
استقامتی کارروائیوں میں 10 صہیونی ہلاک، 61 زخمی
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت
فروری
مشرق وسطیٰ کے نئے آرڈر میں سعودی عرب کا کردار
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 18
نومبر
’14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے‘، الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات
مئی
ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے حکومت کا خصوصی مہم چلانے کا اعلان
?️ 16 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے حکومت نے
جنوری
خیبر پختونخوا: صوبےکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ
?️ 16 جون 2021پشاور(سچ خبریں) 18 جون کو خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ 2021-22 پیش
جون