?️
لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئےتمام سرکاری ملازمین کی ویکسینیشن کے لیے سیکرٹریز اور کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
پنجاب میں عید الاضحیٰ سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کی ویکسینیشن کے لیے سیکرٹریز اور کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری نے کورونا ویکسینیٹڈ ملازمین کا ڈیٹا 5 دن میں طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو چکی ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 48 ہزار309 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 822 ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کووڈ سے مقابلے کی بہترین اسٹریٹجی ہے، پابندیاں، ماسک اپنی جگہ لیکن ویکسین ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، موجودہ اقدامات اور کورونا پابندیوں پر عملدرآمد ضروری ہے جب کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج سے مدد لی جاسکتی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے، ویکسین لگوا کر سیاحت پر جاسکتے ہیں لہٰذا عید کی چھٹیوں میں سیاحت کیلئے ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے، بس ان لوگوں کو سیاحت کی اجازت دیں گے جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں کورونا کیسز میں اضافہ نظر آیا، ایس او پیز پر عمل نا کرنے سے کیسز میں اضافہ ہوا، عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہریوں نے لاپرواہی کی جس کے باعث مثبت کیسز بڑھے، 2 سے 4 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایلفا قسم کے بعد نئی ڈیلٹا قسم کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی مملک جھوٹ کے بادشاہ ہیں:روسی صدر
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے امریکہ اور مغربی ممالک کو جھوٹ کے
مارچ
غزہ پٹی کا کنٹرول دوبارہ حماس کے ہاتھوں میں
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی ریجیم کے ساتھ
اکتوبر
غزہ کے معاملے پر ہونے والا معاہدہ ایک بڑی پیشرفت ہے: یورپی یونین
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ، کایا کالاس نے جمعرات
اکتوبر
ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں: اسلووینیا کی وزیر خارجہ
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: فجون نے قطر کے الجزیرہ چینل کو بتایا کہ ہمیں
ستمبر
دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت
?️ 20 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
مارچ
فواد چوہدری نے نوازشریف کی بیماری کو ڈرامہ قرار دیا
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز
جنوری
اسرائیلی قیدیوں کے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان کی شدید مذمت
?️ 31 جولائی 2025اسرائیلی قیدیوں کے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان کی شدید مذمت صہیونی
جولائی
جنگ بندی کے بعد بھی بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا:جنوبی افریقہ
?️ 15 اکتوبر 2025جنگ بندی کے بعد بھی بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف
اکتوبر