اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اس مرتبہ بچے بھی کورونا کا شکار ہوئے جو بہت تشویش ناک ہے وفاقی دارلحکومت میں کورونا کی صورتحال بہت تشویشناک ہو گئی ہے ، 10 سال کے 5 ہزار 497 بچے کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جن کے ٹیسٹ لئے گئے اور ان کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے بچوں پر بھی تیزی سے وار جاری ہے ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 10 سال کے 5 ہزار 497 بچے کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 11 تا 20سال عمرکے 5 ہزار 186 ، 21 تا 30 سال عمر کے 11 ہزار 148 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں31 تا 45سال کے 15 ہزار 993 افراد ، 46 تا 60 سال کے 10 ہزار 796 افراد ، 61تا80سال کے 5 ہزار 738 اور 81 سال سےزائدعمر کے 525 افراد کوروناپازیٹو ہوئے۔
یاد رہے اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح ریکارڈ سطح 15.9 فیصد پر پہنچ گئی ہے ، ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں 856کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 56 ہزار 460 کیسز اور 561 اموات ہوچکی ہیں۔
ڈاکٹروں نے یہ صورتحال دیکھتے ہوئے کافی تشویش کا اظہار کیا ہے اس دوران ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2مریض جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کیلئے مختص 64 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔
مشہور خبریں۔
کون کس کا حامی ہے؟
اکتوبر
میر واعظ کی طرف سے بجلی کے بحران پر قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید
اپریل
برطانوی کورونا ویکسین سے متعدد افراد ہلاک، مختلف ممالک نے استعمال پر پابندی عائد کردی
مارچ
اسلام آباد میں طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
نومبر
کالعدم ٹی ٹی پی کے متعلق طالبان کا اہم بیان سامنے آگیا
اگست
غزہ میں قابضین کے نئے جرم پر اسلامی تعاون تنظیم کا ردعمل
اگست
غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے 2 پاکستانیوں کو بھارتی حکام نے آزاد کشمیر واپس بھیج دیا
مئی
گردے کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ’ٹیسٹ کیس‘ بن گیا
اکتوبر