?️
اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کی پاکستان میں پانچویں لہر کی شدت برقرار ہے، ایک روز 7 ہزار سے زائد کیسز اور 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار269 ہوگئی ہے۔ کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 11.53 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار269 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 61 ہزار 77 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 7 ہزار 048 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 11.53 فیصد تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 423 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 039 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 41 ہزار 693 ، پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار166 اور بلوچستان میں 34 ہزار390 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار651 اور آزاد کشمیر میں 38 ہزار115 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر میں کشمیریوں کو عبادات سے روکنے کی مذمت
?️ 14 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
صیہونی جیل سے فرار کرنے والے فلسطینی قیدیوں میں سے دو گرفتار
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتےصیہونی ہائی سکیورٹی
ستمبر
بائیڈن خطے میں اپنے بے نتیجہ دورے کی وجہ سے تنقید کی زد میں
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب اور مقبوضہ
جولائی
مالی سال 2025: ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
?️ 12 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ
جولائی
امریکہ کے کرپٹ ترین صدر کون ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
یوکرین کی جرمنی پر ٹینک نہ بھیجنے پر کڑی تنقید
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے وزیر خارجہ نے منگل کی شام روس کے
ستمبر
شامیوں کا امریکی قابضین کے فوجی ستون کے ساتھ مقابلہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شمال میں
فروری
فیمینزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت کرنے تک محدود ہے، رابعہ کلثوم
?️ 20 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رابعہ کلثوم نے عورت مارچ پر سخت تنقید
مارچ