?️
اسلام آباد (سچ خبریں) این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی ٹیمیں پبلک مقامات پرموجود شہریوں کوکورونا ویکسین لگائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز، پچاس سال سےزائدعمراور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر اور میجرجنرل ظفراقبال کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ڈاکٹرفیصل سلطان این سی او سی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ صوبائی وزرائے صحت، چیف سیکریٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کا اجلاس 30نومبرکوہوا، جس میں این سی او سی نے کورونا صورتحال، نیشنل ویکسین اسٹریٹجی ، شہروں میں جاری ویکسی نیشن مہم پرتفصیلی غور کیا گیا۔این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے آغاز کی منظوری دے دی اور کورونا ویکسی نیشن سے متعلق سخت اقدامات پر اتفاق کیا گیا، یکم دسمبرسے ملک میں خصوصی کوروناویکسی نیشن مہم چلائی جائے گی۔
این سی اوسی نے پبلک مقامات پرویکسی نیشن ٹیم تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیمیں پبلک مقامات پرموجود شہریوں کوکورونا ویکسین لگائیں گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صوبوں کوکوروناویکسی نیشن کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ حکام نے کورونا پھیلاو،اموات کی شرح، اسپتال داخلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن سے متعلق40 کال سینٹرز قائم کردیے ہیں، کال سینٹرز کورونا ویکسین سیکنڈ ڈوز کیلئے شہریوں سے رابطے کریں گے۔صوبوں نے کورونا ٹیسٹنگ، ویکسی نیشن اور کال سینٹرز کے قیام پربریفنگ میں بتایا کہ صوبوں میں ویکسی نیشن کی شرح میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں، صوبے ویکسی نیشن آؤٹ ریچ مہم شروع کریں گے۔
این سی او سی نے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبے افریقی ساختہ کورونا پر خصوصی فوکس رکھیں۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ بوسٹرڈوزہیلتھ ورکرز،50سال سے زائدعمر کے افراد اور کمزورقوت مدافعت والےافراد کو لگائی جائے گی ، کورونا بوسٹر ڈوز شہریوں کیلئےمفت دستیاب ہوگی تاہم بوسٹر ڈوز اور گزشتہ ڈوز کے درمیان 6 ماہ کا وقفہ لازمی ہوگا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کہا کہ افریقی ساختہ کوروناوائرس سےبچاؤ کاواحد حل ویکسی نیشن ہے، شہری کوروناایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکریں، اور ماسک،سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونےکاخیال رکھیں۔
مشہور خبریں۔
مراکش کے نمائندے نے ملک کو تقسیم کرنے کی سامراجی سازش سے خبردار کیا
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: مراکش کی پارلیمنٹ کے رکن نبیلہ منیب نے ملک کو
مارچ
ہم فلسطین کی آزادی تک اس کا دفاع کریں گے
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے یوم ارض کی اڑتالیسویں
مارچ
صیہونی فوجی سربراہ کا غزہ کے عالمی صحافتی مرکز پر بمباری کرنے کے سلسلہ میں بے شرمانہ بیان
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف نے دعوی کیا کہ غزہ
مئی
سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں، پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردئیے گئے
?️ 4 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و
جون
عین الاسد بیس پر راکٹ حملہ
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی
مئی
حکومت کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف کارروائی پر غور
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول
مارچ
امریکہ کی پالیسی دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے: روسی سفارت کار
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے خبردار کیا کہ
جنوری
پاکستان اور بھارت نے سیزفائر پر رضامندی کی تصدیق کردی
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی جانب سے سیزفائر پر
مئی