کورونا وباء: ملک بھر میں  مزید 76 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس  کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ملک بھر میں مزید 76 افراد جاں بحق ہوگئے ، تاہم  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 1 ہزار 629 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 10 فیصد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 تک پہنچ گئی ہے ، کورونا وباء کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں یہ تعداد 5 ہزار 105 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 135 افراد کورونا سے لقمہ اجل بن گئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 763 جب کہ  گلگت بلتستان میں 107 ، صوبہ بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں اب تک 551 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 81 ہزار 626 ہوچکی ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 72 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، جب کہ صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 789 ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں 25 ہزار 589 کورونا مریض سامنے آچکے ہیں ، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں  19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 629 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے گھر کی تلاشی یا خانہ جنگی

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی کی جانب سے مار-ا-لاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی

صیہونی قتل عام قابض حکومت کی عمر کم کردے گا: ہنیہ

?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت آج جمعرات 21 اپریل کی صبح مسجد الاقصی

عمران خان نے پی ڈی ایم پر بات کرنے روک دیا

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی

امریکہ کا یوکرین کو مزید 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر نے کا اعلان

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو

بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی فرانسیسی کیتھولک چرچ کی تاریخ / پچھلے 70 سالوں میں ہر 2 گھنٹے میں بچوں سے زیادتی

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: مشرقی دنیا کی خدمت – فرانس میں ایک حالیہ رپورٹ

ترکی کی صوفی جماعتوں میں طاقت اور دولت پر تنازعہ

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حال ہی میں ترکی کے دو مشہور فرقوں اور طریق

پرتشدد احتجاج: امریکی سینیٹ کی کمیٹی کا پاکستان میں کشیدگی کم کرنے پر زور

?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینیٹ کی ایک بااختیار کمیٹی نے حکومت پاکستان

وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں کروڑوں مالیت کی سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف

?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں میں کروڑوں روپے مالیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے