کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید58 مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے ایک روز میں مزید 68 افراد کا انتقال

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دروان  گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 58 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی، ملک بھر میں ایک ہزار490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کیسز کےتازہ ترین اعداد وشمارجاری کردیئے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 58 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21ہزار323 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 3ہزار205 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 49ہزار285 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار490افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ33 ہزار 630 تک جا پہنچی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.02 فیصد ہوگئی جبکہ کورونا کے 8لاکھ  64ہزار931 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 3 لاکھ23 ہزار 828، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 498، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34ہزار 558، بلوچستان میں 25 ہزار 819 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 766، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 519 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642 افراد میں کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا مثبت کی شرح میں کمی آنےلگی، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 02 فی صد رہی۔ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

مشہور خبریں۔

عراق کے پارلیمانی انتخابات مستقبل کی علاقائی کشیدگی میں فیصلہ کن ثابت ہوں گے

?️ 12 نومبر 2025عراق کے پارلیمانی انتخابات مستقبل کی علاقائی کشیدگی میں فیصلہ کن ثابت

شہید سلیمانی کا قاتل تاریخ کے کوڑے دان

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:   حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر

قانون جنگل پھر سے ابھر رہا ہے: چین

?️ 17 جون 2026سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے تاکید کی ہے کہ

صیہونیوں کو ایک بار پھر غزہ میں ذلت کا سامنا

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی کمانڈو فورسز کا آپریشن جنہوں نے غزہ کی پٹی

طالبان کا امریکہ کو اہم پیغام

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے ایک طالبان کا

وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے

?️ 4 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران

ابھی تو شروعات ہے؛جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی

نیتن یاہو فلوریڈا اجلاس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کے درپے

?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو امریکہ میں ٹرمپ سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے