?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے تاہم گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1923 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار 937 ہے ، جن میں سے 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 50 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، اس دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 923 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 930,511 ہوگئی ہے اور اب تک صوبہ سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350 کورونا رپورٹ ہوئے ، سوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 789 ہے ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 072 افراد عالمی وباء کا شکار ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 626 افراد مین کورونا کی تصدیق ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں یہ تعددا 25 ہزار 589 بتائی گئی ہے ، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 629 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 189 ہوگئی ہے ، پاکستان میں کورونا وباء کے باعچ سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں ، جہاں 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ؕ
جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 5 ہزار 105 بتائی گئی ہے ، اس کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 135 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 763 جب کہ گلگت بلتستان میں 107، صوبہ بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں اب تک 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی فضائی طاقت پول کھول دی: المانیٹر
?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں:المانیٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف فضائی حملوں کے
اپریل
غزہ کے بچوں کا بچپن اغوا؛ اور خواب جو ملبے تلے دب گئے
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت
اپریل
بائیڈن کے نئے جھوٹ پر حماس کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے پر
دسمبر
حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کے آئرن ڈوم سسٹم کو نشانہ بنایا
?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں: حزب اللہ نے اپنے جاری بیانات میں اعلان کیا ہے
مئی
شباک کے سابق سربراہ کی جگہ اہم امیدوار
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر
مارچ
سعودی عرب کی اپنے ہی کرائے کے فوجیوں پر بمباری
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمنی انقلابیوں کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد سعودی اتحاد سے
فروری
بھارت کیساتھ غیرجانبدار مقام پر کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پر بات ہوگی، وزیراعظم
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور
مئی
آکسیوس کا ایران پر حالیہ حملوں کی وسعت اور شدت کے بارے میں دعویٰ
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے
جولائی