کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں کورونا  سے مزید27 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 828 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 597 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 828 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 597 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 134، سندھ میں 5 لاکھ 60 ہزار 36، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 11 ہزار 112، بلوچستان میں 35 ہزار 111، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 246، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 277 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 58 لاکھ 47 ہزار 205 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 37 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 83 ہزار 725 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 588 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 828 ہوگئی۔

پنجاب میں 13 ہزار 380، سندھ میں 7 ہزار 985، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 133، اسلام آباد میں 999، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 771 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں ، کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دئے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پارا چنار کے حالات پر ایران کا بیان اور حکومت کا ردعمل

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پارا چنار

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بُلند سطح پر

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر

عام انتخابات کی ٹائم لائن پر سیاسی جماعتوں کا ملا جلا ردعمل

?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے عام

اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟ :خالد مقبول صدیقی

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد

صدارتی کونسل؛ یمنی گروہوں کے درمیان جنگ کی منتقلی کے لیے ریاض کا اقدام

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:  ایک رپورٹ میں یمن کے لیے صدارتی کونسل کی تشکیل

وزیر اعظم نے آئندہ 5 برس کیلئے وزارتوں کے اہداف مقرر کردیے، عطا تارڑ

?️ 31 مارچ 2024لاہور : (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ میں سماعت

?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے