کورونا: ملک میں 81 اموات، 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر  میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5 ہزار 20 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 81 متاثرین انتقال کرگئے، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 5 مریض اس وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 5 ہزار 20 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 81 مریض انتقال کر گئے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 6 لاکھ 87 ہزار 908 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 14 ہزار 778 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 3 ہزار 367 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 13 ہزار 58 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تیسری لہر کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں مزید 2 ہزار 717 افراد اس وائرس کا شکار بنے اور 49 انتقال کر گئے۔

ملک کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں وبائی صورتحال نسبتاً بہتر ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 205 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 378 ہو گئی ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی بیماری کا پھیلاؤ شدت اختیار کر گیا ہے اور یہاں گزشتہ روز ایک ہزار 177 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 23 مریض دم توڑ گئے۔

 

مشہور خبریں۔

برطانیہ کی یوکرینی شہریوں کو فوجی تربیت

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ روس کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرینی شہریوں کو اپنے

غزہ کی پٹی میں حماس کا میزائلی تجربہ

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:  عبرانی زبان کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین

نیتن یاہو کو نہیں معلوم جنگ ختم کیسے کی جائے:سابق اسرائیلی فوجی سربراہ

?️ 22 ستمبر 2025نیتن یاہو کو نہیں معلوم جنگ ختم کیسے کی جائے:سابق اسرائیلی فوجی

لبنانی شام سے فتح یاب ہو کر وطن واپس

?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: شام میں بے گھر ہونے والے ہزاروں لبنانی دو ماہ کے

ایران اور اس کے اتحادی جنگ کے فاتح؛ اسرائیلی اخبار کا اعتراف

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ

صالح العروری کے قتل نے تنازعات کو نامعلوم مرحلے میں پہنچایا

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:ایک سعودی میڈیا نے حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ

ریل ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ میں کرسمس کی خریداری میں کمی

?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں ریل ٹرانسپورٹ سیکٹر کی وسیع پیمانے پر ہڑتال اور

جوزف عون لبنان میں خانہ جنگی کے خواہاں ہیں: حزب اللہ

?️ 29 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی سابق پارلیمانی نمائندہ اور حزب اللہ کی سینئر رکن،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے