کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کررہے ہیں: عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے تمام  اقدامات کرتے ہوئے  ضروری وسائل استعمال میں لارہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہاہے۔

ایک بیان میں عثمان بزدارنےکہاکہ آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی جگہ جیل ہے، مہنگے داموں آکسیجن سلنڈر بیچنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا  ہے، کسی کو آکسیجن سلنڈرکی ذخیرہ اندوزی یا اوور چارجنگ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، شہری ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کریں اورکورونا سے محفوظ رہیں۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر صورت بھارت جیسے کورونا حالات سے بچنا ہے اس لیے ایس اوپیز میں کوتاہی برتنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔گورنر ہاؤس لاہور میں ورلڈ فائر فائٹرز ڈے کےحوالے سے تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی وال کےقیام کا اعلان کیا جب کہ ریسکیو 1122 کے شہیداہلکاروں کے لیے ‘شہید فنڈ’کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ مخیر حضرات سے مل کرریسکیو 1122 کے شہید اہل کاروں کے خاندانوں کی مدد کر یں گے۔ان کا کہنا تھا کہ افراد نہیں اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرکے مضبوط بنا رہے ہیں، موجودہ حکومت ہر شعبے میں اصلاحات کے لیے کام کررہی ہے۔

مشہور خبریں۔

2014 جیسی کوئی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

?️ 8 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق

امریکہ کی جانب سے عراق کے نائب وزیر تیل پر پابندی عائد 

?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کو عراق کے ایک

ایندھن کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا: امریکی افسر

?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:ڈیوڈ بولجر، قومی سلامتی کے مشیر نے خبردار کیا ہے

کیا افغانستان ، عراق ، لبنان ، یمن ، شام اور فلسطین میں بیک وقت ایک جیسی صورتحال اتفاقی ہے؟

?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:مشہور کہاوت ہے کہ ڈیموکریٹس بنیادی طور پر میٹھی چھری سے

یمنی قوم کا محاصرہ ایک جنگی جرم ہے: یمنی حکومت

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر

جنوبی غزہ میں ایک ملین سے زائد فلسطینی مہاجرین کے حالات کا حیرت انگیز انکشاف

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: عالمی غذائی پروگرام نے جنوبی غزہ میں جاری جنگ کے

فضل الرحمان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس

?️ 3 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ایرانی

ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں:نئے ایرنی صدر

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:ایران کے صدر نے پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے