اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، مزید چار ممالک کو کیٹیگری سی کی فہرست میں شامل کرلیا ، جس کے بعد فہرست میں شامل ممالک کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں مزید ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔
این سی او سی کے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری میں کیٹیگری سی کی فہرست میں مزید چار ممالک کو شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد اس فہرست میں شامل ممالک کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ایران،عراق،بھارت سمیت کیٹیگری سی میں 26ممالک شامل ہیں اور کیٹیگری سی ممالک مسافروں کا کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ لازم ہوگا۔
یاد رہے 08 جون کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو مطلع کیا گیا تھا کہ ملک کے ایئرپورٹس پر کورونا سے متاثرہ مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے ایک مربوط طریقہ کار وضع کیا گیا تھا اور اب تک 388 مسافروں میں وائرس پایا گیا۔