?️
کراچی(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔ندھ ٹاسک فورس کی جانب سے صوبہ سندھ میں اس وقت جو بندشیں ہیں انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی شرح کم ہوئی تو نرمی کی جائے گی اور اگر کیسز بڑھ گئے تو مزید سختی کرنا پڑے گی۔
اجلاس میں طے پایا ہے کہ ہفتہ کو ٹاسک فورس کا دوبارہ اجلاس ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس کے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے کر مزید اقدامات کے لیے اپنی تجاویز دیں، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی ہفتہ کے دن اجلاس میں اپنی سفارشات دیں گے۔
دوسری جانب آج ہونے والے اجلاس کے دوران ٹاسک فورس کے ممبران اور ماہرین کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو موجودہ بندش کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا گا ہے۔ٹاسک فورس کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ ہو سکے تو مزید سخت فیصلے کریں۔اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کل 20421 ریکارڈ ٹیسٹ کیے گئے جس میں 9000 صرف کراچی کے تھے، 20421 ٹیسٹ کے نتائج میں 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہے، کراچی میں 16.82 فیصد کیسز آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عید الفطر 13 مئی کو ہوئی اس دن صوبے میں 1232 کیسز تھے، عید کے بعد 19 مئی کو 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:شامی وزیر خارجہ
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں اس ملک میں
دسمبر
کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے وزیر اعظم کا اہم بیان
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی
ستمبر
پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں: بزدار
?️ 18 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے برطانیہ کے پاکستان کو
ستمبر
ہندوستانی گندم پاکستان کے راستے افغانستان پہنچائا جائے
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عامر خان متقی
نومبر
اسلام آباد: سینئر صحافی مطیع اللہ جان پمز ہسپتال کی پارکنگ سے ’اغوا‘
?️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) معروف سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو
نومبر
فن لینڈ کو روسی گیس کی برآمدات بند ؛ ڈان باس میں کارروائیوں میں شدت
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: روسی حکومت نے ہفتے کے روز ڈونباس کے علاقے میں
مئی
نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ
اپریل
مقدمات کا فیصلہ آئین کی بنیاد پر ہوتا ہے قانونی اور آئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔ وزیر قانون
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے
جون