?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے لئے وزیراعظم عمران خان نے فوج طلب کر لی ان کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج بھی سڑکوں پر نکلےگی، پاک فوج پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی، جب تک قوم ملکر مقابلہ نہیں کرےگی ہم اس وبا سے نہیں جیت سکتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر دکھایاجارہاہے کہ بھارت میں صورت حال تشویشناک ہے، کورونا کی صورتحال میں بھارت میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال پہلےاسپتالوں کی استعداد بڑھائی تھی، اسپتالوں کی استعداد نہ بڑھاتے تو بھارت جیسی صورتحال ہوتی، عام سے کہتاہوں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، اگرعوام تعاون اوراحتیاط کریں تولاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئےگی
وزیراعظم نے کہا کہ ماسک پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے، گھرسےباہرجاتےہوئےماسک کااستعمال لازمی کریں ، کورونا کو روکنے کیلئے شہر بند کرنا پڑے گا، مجھے آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کردیں، لاک ڈاؤن سے کتنی دیر بچ سکتے ہیں یہ آپ پر انحصار کرتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی لہر تو پاکستان واحد ملک تھا جہاں مساجد کھلی تھیں، مجھے افسوس ہے کہ آج کوئی ایس اوپیز پرعمل نہیں کررہا ، بہت تھوڑے سے لوگ ایس اوپیز پر عمل کررہےہیں، لاک ڈاؤن لگا تو سب سے زیادہ نقصان غریبوں کو پہنچے گا، احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔
بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس بات کی تصدیق کی کہ کوروناکی بگڑتی صورتحال پروزیراعظم نےشہروں میں فوج طلب کرلی، فوج طلب کرنے کامقصد ہے کہ ایس او پیزپرمکمل عملدرآمدکرایاجا سکے، عمومی معمولات متاثر ہوں گے، ہم آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ گئے ہیں ،لاہور بدترین متاثر ہےاحتیاط کریں اورکوئی چارہ نہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے مغربی ممالک کو بھی مشکل میں ڈال دیا
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ بنی گانٹز اور
جون
امریکی فوجی تابوت میں عراق سے جائیں گے:عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:عراق کی بدر تنظیم کے ایک سینئر رکن نے ایک بیان
جنوری
ایرانی میزائلوں کے حملوں کے بعد صہیونی حکومت کی پناہ گاہوں میں نئی تبدیلیوں کی تیاری
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: کئی ماہ گزرنے کے باوجود، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران
دسمبر
نیتن یاہو کے 1000 دنوں پر مبنی جھوٹ؛ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ نیتن
جولائی
متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور ابوظہبی میں منعقد
?️ 29 جون 2025ابوظہبی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان
جون
Nike Invented Self-Lacing Sneakers Because the Future Is Now
?️ 13 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
بلوچ قوم کولاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنےنہیں دیں گے۔ سرفراز بگٹی
?️ 11 فروری 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی
فروری
ہماری بِلّی اور ہمیں کو میاؤں
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی اخبار نے لکھا کہ لیتھوانیا میں نیٹو
جولائی