ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد کیلئے وزیر اعظم نے فوج طلب کرلی

وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کو مزید مراعات دینے پرپرعزم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے لئے  وزیراعظم عمران خان نے فوج طلب  کر لی ان کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج بھی سڑکوں پر نکلےگی، پاک فوج پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی، جب تک قوم ملکر مقابلہ نہیں کرےگی ہم اس وبا سے نہیں جیت سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر دکھایاجارہاہے کہ بھارت میں صورت حال تشویشناک ہے، کورونا کی صورتحال میں بھارت میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال پہلےاسپتالوں کی استعداد بڑھائی تھی، اسپتالوں کی استعداد نہ بڑھاتے تو بھارت جیسی صورتحال ہوتی، عام سے کہتاہوں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، اگرعوام تعاون اوراحتیاط کریں تولاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئےگی

وزیراعظم نے کہا کہ ماسک پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے، گھرسےباہرجاتےہوئےماسک کااستعمال لازمی کریں ، کورونا کو روکنے کیلئے شہر بند کرنا پڑے گا، مجھے آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کردیں، لاک ڈاؤن سے کتنی دیر بچ سکتے ہیں یہ آپ پر انحصار کرتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی لہر تو پاکستان واحد ملک تھا جہاں مساجد کھلی تھیں، مجھے افسوس ہے کہ آج کوئی ایس اوپیز پرعمل نہیں کررہا ، بہت تھوڑے  سے لوگ ایس اوپیز پر عمل کررہےہیں، لاک ڈاؤن لگا تو سب سے زیادہ نقصان غریبوں کو پہنچے گا، احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس بات کی تصدیق کی کہ کوروناکی بگڑتی صورتحال پروزیراعظم نےشہروں میں فوج طلب کرلی، فوج طلب کرنے کامقصد ہے کہ ایس او پیزپرمکمل عملدرآمدکرایاجا سکے، عمومی معمولات متاثر ہوں گے، ہم آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ گئے ہیں ،لاہور بدترین متاثر ہےاحتیاط کریں اورکوئی چارہ نہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کا پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ

?️ 17 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس

امریکہ اور اسرائیل کے لیے IRGC کے میزائل حملے کے اسٹریٹجک پیغامات

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے الگ الگ اعلانات میں عراق کے

کویت نے امریکی اڈوں پر حملوں کی تصاویر میں تبدیلی کا دیا حکم

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: کویتی وزارت داخلہ سے وابستہ سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ نے ایک فوری

تل ابیب کے قلب پر یمنی میزائل حملہ؛ صیہونی ذرائع کی تصدیق

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع کی تصدیق نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی

مغربی کنارے پر صیہونی غاصبوں کے وحشیانہ حملے

?️ 3 اگست 2026سچ خبریں: مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں صہیونی حکومت کی فوجی

غزہ میں تل ابیب کی ناکامی اور مستقبل کی تبدیلی کا روڈ میپ

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعہ کے مرکز، INSS، اس

اسلام آباد میں وزیراعظم کی صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے ملاقات ہوئی

?️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں وزیراعظم کی صنعتکاروں اور تاجروں کے

اوگرا کی ڈیزل اسٹاک محدود ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید

?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا  نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے محدود اسٹاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے