?️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مختلف مقدمات میں 2 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی جس میں عمران خان بھی ذاتی طور پر پیش ہوئے۔
وکیل سلمان صفدر نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ 10 مئی کو جب یہ افسوسناک واقعہ ہوا تو درخواست گزار نیب کی تحویل میں تھے، لیکن جیسے ہی پتا چلا کہ یہ واقعہ ہوا تو عمران خان نے شدید مذمت کی۔
عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں 2 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت نے عمران خان کو کہا کہ آپ نے تفتیش میں رکاوٹ نہیں ڈالنی، ساتھ ہی ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
شامل تفتیش ہونے کی ہدایت پر عمران خان نے جج کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’آپ فکر نہ کریں‘۔
خیال رہے کہ عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے انسداد دہشت گردی عدالت میں کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھی۔
انہوں نے تھانہ سرور روڈ، تھانہ گلبرگ اور شادمان ٹاؤن تھانے میں درج مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔
درخواست میں انہوں نے استدعا کی کہ مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔
وکیل عمران خان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، عمران خان کے خلاف پولیس نے جھوٹے مقدمات بنا رکھے ہیں۔
عمران خان کی دو کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے وکیل عمران خان سلمان صفدر نے بتایا کہ گھر کے اندر کوئی وقوعہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی کو زخمی کرنے والے شخص کو کیوں نہیں گرفتار کیا گیا؟ کیوں کسی بھی شخص کو پولیس پر حملہ کرنے کے لیے گرفتار نہیں کیا گیا؟
وکیل نے کہا کہ ایک چھوٹے سے وارنٹ کی تکمیل کے لیے اتنا بڑا محاذ کھڑا کیا گیا، ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا، وہ سابق وزیراعظم تھا یا کوئی دہشت گرد تھا؟ یہ پولیس سے غلط کام کرائے گئے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
وکیل عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ درخواست گزار اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اس پر حملہ کر دیا جاتا ہے، گھر بیٹھے بیٹھے اس پر ایف آئی آر کردی اور حملے کیے۔
دوسری جانب عدالت نے زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کی دو عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے کہا کہ 2 جون کو پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور امریکہ کا سیاسی مستقبل
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: کانگریس کی عمارت پر ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کے
دسمبر
شام اور ترکی میں زلزلے کے متاثرین کے لیے برطانیہ کی نفرت انگیز امداد
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کو شدید
فروری
جبالیہ میں نئے صہیونی جرائم میں 33 شہید اور 70 زخمی
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی
اکتوبر
بائیڈن ناکارہ اور اسلام مخالف ہے: مہاتیر محمد
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: مہاتیر محمد، جو دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیر اعظم
اگست
غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین مقام
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے اقوام
نومبر
وسطی ایشیا میں روس اور چین کے ساتھ امریکہ کا مقابلہ؛ ٹرمپ کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی واشنگٹن میں وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے
نومبر
ٹرمپ کے قتل پر مقتدیٰ صدر کا ردعمل
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما مقتدا صدر نے X سوشل نیٹ ورک
جولائی
پانی کےتنازعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز
?️ 1 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پانی کے تنازعے پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز
مارچ