?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اِس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں، جیسے کہ سیسہ پلائی دیوار ہو۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، دشمن نے جو کیا وہ ایک کھلی جارحیت ہے، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیش کش کی ، دشمن نے ہماری پیش کش کا مثبت جواب نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن نے بزدلانہ حملہ کیا تو پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، دشمن نے میزائلوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا تو پھر ہم نے جواب دینے کا فیصلہ کیا، ہم نے طے کر لیا تھا جو ملاقات میز پر ہونی تھی وہ اب میدان جنگ میں ہوگی، رافیل شاہینوں کے نشانے پر آئے تو فیل ہوگئے، شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کو جواز بنا کر بھارت نے بلاوجہ جنگ مسلط کی، ہم نے دشمن کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا، بہادرجوانوں کا مقابلہ کون کرسکتا ہے، دشمن کوعیاں ہوگیا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ سمیت دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز سے سیز فائر تک اپنے قائد نوازشریف کی مدبرانہ قیادت، تجربہ کار رہنمائی پر شکریہ ادا کرتا ہوں، صدرمملکت کی مشاورت پر، صحافیوں اور سوشل میڈیا کے بھائیوں سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہرمشکل میں ہمارا ساتھ دیا، انتہائی قابل اعتماد دیرینہ دوست کا دل کی گہرائیوں سےشکریہ ادا کرتا ہوں چینی صدراور عوام سے بھی تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کے ایئربیس گولہ بارود اور جہاز ہمارے شاہنیوں کے کامیاب حملوں سے راکھ کا ڈھیر بن گئے، قوم کی دعاؤں،مسلح افواج کی کوششوں سےاللہ رب العزت نےتاریخی فتح دی، سروسزچیفس،افسران سمیت تمام جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا قوم کی طرف سےدل کی اتھاہ گہرائیوں سےمشکورہوں، شہبازشریف نے آخر میں انہوں نے نعرہ بھی لگایا، ’’افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘‘۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کی شکست
?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں:رسالہ اٹلانٹک نے لکھا ہے کہ امریکہ عملاً ایران کے
مئی
تہران اور ریاض کے درمیان آئندہ ملاقات سفارتی سطح پر ہو گی: روس الیوم
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی حکومت کے ایک ذریعہ نے جمعرات کی شام اعلان
جولائی
بحرین کی اسلامی مزاحمت کی ایران کے خلاف کسی بھی امریکی مہم جوئی پر سخت وارننگ
?️ 29 جنوری 2026بحرین کی اسلامی مزاحمت کی ایران کے خلاف کسی بھی امریکی مہم
جنوری
یورپ کا فلسطینیوں کا مصنوعی دفاع
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی تحریک کے رہنما Bezalel
مارچ
ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا کیا ہے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے
نومبر
ایپسٹین کیس میں نیا تنازع
?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:جیفری ایپسٹین کیس کے متاثرین نے امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل
جولائی
اقوام متحدہ کی نظر میں پناہ گزینوں کے لیے آئیڈل ملک
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی
مئی
انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب
فروری