?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ایک روز انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا اور فریقین نے کسی ڈیڈ لاک کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے اسے منگل تک ملتوی کردیا۔
آج پی ٹی آئی سے مذاکرات کے آغاز سے قبل قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحٰق ڈار کے چیمبر میں حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ارکان کی اہم ملاقات ہوئی۔
اجلاس میں اسحٰق ڈار، یوسف رضا گیلانی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور نوید قمر شریک ہوئے جس میں مذاکراتی نشست میں پیش کی جانے والی حکومتی تجاویز پر گفتگو کی گئی۔
اس حوالے سے جب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا گیا کہ کیا اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے حکومتی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ابھی گفتگو جاری ہے حتمی شکل کیسے دی جا سکتی ہے۔
بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور بیرسٹر علی ظفر شامل ہیں جنہوں نے چیئرمین سینیٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
اس کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر تین میں مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوا۔
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور بیرسٹر علی ظفر شامل ہیں جبکہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی نمائندگی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اسحٰق ڈار، یوسف رضا گیلانی اور نوید قمر کر رہے ہیں۔
مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، طارق بشیر چیمہ اور کشور زہرہ بھی شامل ہیں۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک مذاکرات کے بعد کچھ دیر کا وقفہ کیا گیا اور سینیٹر اسحٰق ڈار نے بتایا کہ 15 منٹ کے بعد دوبارہ مذاکرات شروع ہوں گے۔
مذاکرات کے دور کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ آج ہونے والی پیشرفت دونوں فریقین اپنی اپنی سائیڈ پر جا کر شیئر کریں گے اور درمیان میں یکم مئی کی چھٹی بھی ہے تو ہم منگل 2 مئی کو دوبارہ ملیں گے۔
انہوں نے منگل کو آخری راؤنڈ کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ کوئی ڈیڈ لاک نہیں، دونوں جانب سے پیشرفت ہوئی ہے، دونوں نے اپنی اپنی تجاویز دی ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کی پیش رفت پر عمران خان کو اعتماد میں لیں گے اور اس تناظر میں منگل کو بات ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ آج گفتگو کا آغاز ہی اس نکتے پر ہوا کہ آج اسلام آباد میں جو گرفتاریاں ہوئی ہیں ان کا کوئی جواز نہیں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہ کسی پر ایف آئی آر درج تھی نہ کسی نے امن میں خلل پیدا کیا لیکن گاڑی میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اٹھا لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ایسا ماحول ہے تو ان (حکومتی نمائندوں) سے یہی کہا گیا کہ یہ کیا جا رہا ہے، کیا مذاکرات کے لیے ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جس پر ان کو ہماری بات سمجھ آئی اور ہمارے 33 کارکنان کو رہا کردیا گیا۔
یاد رہے کہ ان مذاکرات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے نمائندوں کو ہدایت کی تھی کہ اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز ہوا تھا جس میں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اندرونی ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا کہ پی ٹی آئی نے میٹنگ کے دوران تین اہم مطالبات پیش کیے جو درج ذیل ہیں:
جولائی میں عام انتخابات کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے مئی میں قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں۔اگر حکومت پنجاب میں انتخابات کے لیے 14 مئی کی تاریخ سے آگے جانا چاہتی ہے تو انتخابات کو 90 دن سے زیادہ مؤخر کرنے کے لیے ایک بار کی رعایت کے لیے آئینی ترمیم منظور کرائی جائے۔اسپیکرپی ٹی آئی کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کا حکم واپس لیں تاکہ ان کی قومی اسمبلی میں واپسی ہوسکے۔
اتحادی حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر تجارت نوید قمر، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی مذاکرات میں شریک تھے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئے، فریقین کے درمیان مذاکرات شروع ہونے سے قبل حکومتی اور تحریک انصاف کی کمیٹی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں مشاورت بھی کی تھی۔
مشہور خبریں۔
برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست مسترد
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانوی عدالت کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف اور
نومبر
جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، ہم افغانستان کے اثاثے جاری نہیں کریں گے: امریکہ
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا ہےکہ وہ افغان عوام
دسمبر
مشیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا عندیہ دے دیا
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی
دسمبر
فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان معاملات طے پاگئے، بیٹا باپ اور بیٹی ماں کے حوالے
?️ 26 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے
مارچ
روس کا یورپی معاہدوں سے الگ ہونے کا اعلان
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روس نے یورپی یونین کے ساتھ کیے جانے والے والے تمام
جولائی
7 اکتوبر کی ناکامی کے بعد صیہونی حکومت بنی ناقدین کا شکار
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ کی بلومبرگ نیوز ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی
اپریل
ایشین ٹائیگر کا خواب کسی اور کا تھا لیکن ایشین ٹائیگر ہم ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 23 مئی 2025شرجیل میمن (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا
مئی
تحریک کے خلاف امریکی پابندیوں پر حماس کا پہلا ردعمل
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ امریکہ جن
مئی