?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشاہدہ کیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ خفیہ کیبلز یا سفارتی مراسلہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قبضے میں تھا اور وہ ان کے قبضے سے غائب ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریمارکس چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے دیے جس نے عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں کی دوبارہ سماعت کی۔
اس سے قبل وکیل دفاع بیرسٹر سلمان صفدر نے وزارت خارجہ کی رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں سائفر کی تقسیم کی تفصیلات موجود تھیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد سابق آرمی چیف اور چیف جسٹس سمیت تقریباً ہر شخص نے خفیہ دستاویزات واپس کر دی تھیں۔
جب اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ وزارت خارجہ سے وزیراعظم کے دفتر تک سائفر کی نقل و حرکت کی وضاحت کر رہے تھے تو اس دوران جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ ’کیا ایف آئی اے، پراسیکیوٹنگ ایجنسی کے پاس کوئی ریکارڈ دستیاب ہے جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ عمران خان نے سائفر اپنے قبضے میں رکھا۔‘
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ایسا کوئی ریکارڈ موجود ہے جس سے ظاہر ہوسکے کہ پرنسپل سیکرٹری نے سائفر وزیر اعظم کے حوالے کیا؟
اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے جواب دیا کہ اُس وقت کے پرنسپل سکریٹری اعظم خان نے عدالت کے سامنے گواہی دی تھی کہ سائفر سابق وزیر اعظم خان کو دیا گیا تھا اور انہوں نے پھر کبھی واپس نہیں کیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ سنی سنائی بات ہے، امکان ہے کہ سابق وزیر اعظم نے سیکرٹری کو سائفر واپس کرنے کی ہدایت کی ہو گی۔
تاہم حامد علی شاہ نے کہا کہ عدالت کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی کافی وجوہات ہیں کہ سابق وزیر اعظم نے سائفر وصول کیا اور پڑھا، جس کی بنیاد پر انہوں نے عوامی تقریریں کیں اور یہاں تک کہ امریکا کو ڈیمارش بھیجا تھا۔
جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ’لیکن ہم کیسے یقین کر سکتے ہیں کہ اسے واپس نہیں کیا گیا؟‘
حامد علی شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے گواہوں نے حلف لے کر کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی بھی خفیہ دستاویز واپس نہیں کی، عوامی تقریر اور ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو کے دوران مسٹر خان نے خود اعتراف کیا کہ سائفر ان کے قبضے میں تھا۔
جسٹس اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ سیاستدان ایسے بیانات ہجوم کو خوش کرنے کے لیے دیتے ہیں۔
بعدازاں انہوں نے وکیل سے کہا کہ وہ اعظم خان کے مبینہ اغوا کے حوالے سے درج ایف آئی آر کی پیشرفت کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں۔
جسٹس عامر فاروق نے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ 2 مئی تک ایف آئی آر کے حوالے سے چالان یا ڈسچارج رپورٹ پیش کریں۔


مشہور خبریں۔
شہریوں کے قتل سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے ’اشتعال انگیز‘ بیان پر پاکستان کا اظہارمذمت
?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
اپریل
کیا امریکہ ترکیہ کی قبرس پالیسی کے موقف میں تبدیلی لارہا ہے؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: قبرص اور یونان کے اخبارات اور میڈیا ان دنوں مسلسل مائیکل
مئی
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 245 ہوگئی
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں
جولائی
سید امین الحق کا اسحٰق داڑ کو پیغام ’میں وزیر نہیں رہا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے‘
?️ 7 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین
نومبر
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے بیان پر اسرائیل کا رد عمل
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی
جون
فلسطینی دفاع مقدس کے میدان سے کبھی نہیں نکلیں گے: خطیب مسجد اقصیٰ
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: غزہ میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے
جنوری
تہران میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں افغان عبوری کابینہ کی موجودگی کا جائزہ لیا جائے گا: پاکستان
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران
ستمبر
یا ہمارے ساتھ رہو یا دہشت گردوں کے؛ترکی کے صدر کا امریکہ سے خطاب
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے پیر کو امریکہ سے
فروری