?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قرآن پاک کے ضعیف نسخوں اور اوراق کو بے حرمتی سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے معروف مرکز ’جبل نورالقرآن‘ سے نامعلوم افراد نے 120 قدیم نسخے چوری کرلیے۔
ڈان نیوز کے مطابق تھانہ بروری پولیس نے ’جبل نور القرآن‘ کے انچارج اجمل خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق منگل اور بدھ (21 اور 22 جنوری) کی درمیانی شب نامعلوم افراد غار میں موجود شو کیس کے شیشے توڑ کر قرآن مجید کے نسخے لے گئے۔
اجمل خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ جب وہ بدھ کی صبح 10 بجے جبلِ نورالقرآن پہنچے تو غار کے دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور وہاں 12 شوکیس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔
جبل نور کمیٹی کے رکن بالاج لہڑی نے بتایا کہ ’جبل نور القرآن‘ سے ہاتھ سے لکھا گیا قرآن پاک اور احادیث کے نسخے چوری ہوئے، اس جگہ پر باہر ممالک سے لائے گئے نسخے محفوظ تھے۔
جبل نورالقرآن کوئٹہ کے مضافات میں چلتن پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جہاں پہاڑوں میں سرنگ کھود کر قرآن کریم کے ضعیف اور مخدوش نسخے اور دیگر مذہبی کتب اور ان کے اوراق رکھے گئے ہیں تاکہ انہیں بے حرمتی سے بچایا جائے۔
1992 میں جبل نور فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں آیا اور میر عبد الصمد لہڑی نے اس کام کا بیڑا اٹھایا جسے ان کے بھائی میر عبدالرشید لہڑی نے آگے بڑھایا، اب اس کام کو لہڑی خاندان کی دوسری اور تیسری نسل کر رہی ہے۔
دینی اوراق جو ضعیف اور بوسیدہ ہوجاتے ہیں انہیں بے حرمتی سے بچانے کے لیے ایک پہاڑی میں سرنگ کھودی گئی اور ضعیف صفحات کو وہاں محفوظ کردیا گیا، 30 سال پہلے ایک سرنگ سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ آج 100 سے زیادہ سرنگوں تک جا پہنچا ہے۔
جبلِ نورالقرآن میں 100 سے زیادہ سرنگیں ہیں جن میں اب تک اندازاً ڈھائی سے 3 کروڑ قرآن پاک اور دینی کتب آچکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے صیہونی قیدی کو بغیر کسی وجہ کے رہا کرنے کے اقدام پر کڑی تنقید کی
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ایک نمائندے نے لبنانی حکومت کے ایک
اگست
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون میں وسعت
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:انڈونیشیا کے وزیر دفاع کے دورۂ پاکستان میں وزیر اعظم
جولائی
بحرینی سیاسی قیدیوں کے اہلخانہ بھی حکومتی عتاب کا شکار
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کی دو تنظیموں کا کہنا ہے کہ
اپریل
حماس کے پاس غزہ جنگ بندی منصوبے کا جواب دینے کے لیے صرف 3 سے 4 دن کی مہلت!
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے غزہ پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے سے
اکتوبر
سوات، بلوچستان میں برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
?️ 23 جنوری 2026سوات (سچ خبریں) سوات اور بلوچستان میں میں شدید برفباری کے دوران
جنوری
صیہونی حکومت نے غزہ جنگ میں 890 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی
جولائی
غزہ میں کسی بھی قسم کی کامیابی 7 اکتوبر کی شکست کے داغ کو نہیں مٹا سکتی
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ تامر
دسمبر
ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال کے اندر کرنے کی پابند، ضابطہ فوجداری ترامیم کابینہ سے منظور
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی
دسمبر