کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے، 4 اہلکار شہید

کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردی  حملے، 4 اہلکار شہید

?️

کوئٹہ (سچ خبریں)کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دو مختلف  دہشتگردانہ  حملوں میں  4 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 4 سے 5 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 سے 5 دہشتگردہلاک اور 7 سے 8 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا جس میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ریاست مخالف طاقتوں کے ایما پرایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان میں امن وخوشحالی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کیاجاسکتا، سکیورٹی فورسز ہرقیمت پر ان کے مذموم مقاصد ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں اس سے قبل بھی دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردانہ ہوتے رہے ہیں جن میں دہشتگ ردوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور اس مرتبہ بھی سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی روسی پابندیوں کو کمزور کرنے کی کوشش

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن — وائٹ ہاؤس خاموشی سے کانگریس کے سینیٹرز پر

حریت کانفرنس نے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیئے عالمی برادری سے اہم اپیل کردی

?️ 8 جون 2021سرینگر (سچ خبریں)   مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں

مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف نئی صیہونی سازش

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین سے باہر تحریک حماس کے سربراہ نے مغربی کنارے

منیبہ مزاری اقوام متحدہ کی ’پائیدار ترقی کے اہداف‘ کی وکیل مقرر

?️ 29 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سماجی کارکن اور اقوام متحدہ ویمن کی نیشنل

یمنیوں کی سعودی عرب کی خطرناک دھمکی

?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے

سیاسی ہلچل کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز رواں ہفتے مثبت

سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں بتدریج اضافہ

?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر برس لاکھوں

اسرائیل میں ذہنی بیماریوں میں اضافہ، 42 فیصد آبادی اضطراب اور 44 فیصد افسردگی کا شکار

?️ 28 جولائی 2025اسرائیل میں ذہنی بیماریوں میں خطرناک اضافہ، 42 فیصد آبادی اضطراب اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے