کمیٹی قائم کردی ہے، مجھے گرفتار کیا گیا تو وہی قیادت کرے گی، عمران خان

?️

لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو انہیں گرفتار کیے جانے کی صورت میں پارٹی کی قیادت کرے گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو میرے جیل جانے کی صورت میں فیصلے لے گی۔

ہفتے کو لاہور سے اسلام آباد روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف 94 مقدمات درج ہیں اور میری جان کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں مہم کے دوران گولی لگنے سے چیئرمین تحریک انصاف زخمی ہو گئے تھے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میرے سیاسی حریف اور فوج مجھے اس سال ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔

اس حوالے سے فوج اور حکومت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب مجھے گرفتار کیے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ میں تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکا ہوں۔

اگر عمران خان پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو وہ رواں سال نومبر میں شیڈول عام انتخابات میں شرکت سے نااہل ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ مجھ سے ڈری ہوئی محسوس ہوتی ہے اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، میری زندگی کو پہلے سے بھی زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر مجھے گرفتار یا قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ردعمل سے خوفزدہ ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ایسی صورت میں بہت سخت رعمل آئے گا اور یہ ردعمل پورے پاکستان میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سب کچھ کرنا چاہ رہے ہیں وہ صورتحال سمجھنے سے قاصر ہیں، بدقسمتی سے جو لوگ مجھے قتل یا گرفتار کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ پاکستان اس وقت کہاں کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی اقتدار سے بے دخلی اور حکومت کے خاتمے کا ذمے دار فوج بالخصوص سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی انہی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 70 سے 75 سالہ تاریخ میں فوج کا کردار رہا ہے لیکن اب اس میں توازن قائم ہونا چاہیے، اب ہمیں توازن قائم کرنا ہو گا کیونکہ یہ پرانا سلسلہ قابل عمل نہیں رہا۔

مشہور خبریں۔

روس کے پچھواڑے میں امریکہ کا نیا کھیل؛ وسطی ایشیا کے نایاب وسائل کے لیے واشنگٹن کا لالچ

?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ہونے والے پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے

اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ہے: نبیہ بری

?️ 22 جون 2026سچ خبریں:  نبیہ بری، اسپیکر پارلیمان لبنان، نے وطن واپس آنے والے

اقوام متحدہ: 2025 میں 266 ملین افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوئے؛ بنگلہ دیش صف اول میں

?️ 17 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا

حکومت کا 2 ماہ میں پہلی فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری

انگلینڈ کی اگلی ملکہ کا اعلان

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ایک بیان میں باضابطہ طور

انتظامات ہوگئے ہیں جلد امریکا روانہ ہوں گے: زرین غزل

?️ 14 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، کامیڈین و میزبان عمر شریف کی اہلیہ

Agrarian Ministry distributes 6.2m land certificates

?️ 11 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیسری بار اہم اجلاس طلب کرلیا

?️ 14 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے اقوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے