?️
مظفرگڑھ (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کم ترین وقت میں سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے۔
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی گھروں کو واپسی پر خوشی ہوئی، وزیراعلیٰ مریم نواز سیلاب متاثرین کی بحالی پر خاص توجہ دے رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز نے عوام کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے، انہوں نے عوام کی خدمت کے لیے علی پور بھیجا ہے، پنجاب میں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، پنجاب حکومت کے اقدامات سے سیلاب متاثرہ علی پور میں بحالی ممکن ہوئی۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد یقینی بنائی، پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا، ہمارا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے، سیلابی صورتحال کے دوران وزیراعلیٰ نے پنجاب میں مثالی کام کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام سے کیے وعدے پورے کر رہی ہیں، کم ترین وقت میں سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے، عالمی ادارے کہہ رہے ہیں سیلاب متاثرین کا اس سے پہلے ایسا شفاف سروے نہیں ہوا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کی معیشت ٹھیک اور ملک میں ترقی ہورہی ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے ، حریت کانفرنس
?️ 7 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
مارچ
ترکی میں 12 ہزار 873 اور شام میں 3 ہزار 162 ہلاک
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک
فروری
ایران جنگ میں اسرائیل ایئرلائنز کو 10 ملین ڈالر کا نقصان ہوا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف تل ابیب کی 12 روزہ مسلط کردہ
اگست
’یہ نہیں ہو سکتا کوئی جج ادارے کی ساکھ تباہ کر کے مستعفی ہوجائے‘، جسٹس مظاہر نقوی کو نوٹس جاری
?️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جنوری
سعودی وزارت دفاع کی عمارت آرامکو پر حملہ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے سعودی سرزمین
دسمبر
ہم ہمشیہ افغان عوام کے ساتھ ہیں:ملائیشیا
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:افغان امور کے لیے ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے
جولائی
ہم غزہ میں دشمن قوتوں کے بے صبری سے منتظر ہیں
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد فلسطین کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ترجمان ابو
اکتوبر
جنوبی شام پر اردنی جنگجوؤں کے حملے کی کہانی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:آج صبح اردن کے بعض ذرائع ابلاغ نے تصاویر اور ویڈیوز
مئی