?️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری بار باردنیا کو وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا ہم کشمیری بھائیوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ پاکستان آپ کا ہے، آپ ہمارے ہیں شمیریوں کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں، جب کرکٹ میچ پر وہ ہماری خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں تو ان پر مقدمے کیے جاتے ہیں، بھارتی حکومت شرم کرو۔
27 اکتوبر 1947 کو بھارت کے کشمیر پر غیر قانونی قبضے کی یاد میں یومِ سیاہ کے موقع پر صدر مملکت نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اہم حکومتی شخصیات کے ہمراہ کشمیر ریلی میں شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بہت بڑی بات ہے کہ ظلم کے ان اندھیروں میں بھی وہ پاکستان کے ساتھ اپنی محبت اور جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جس جوش و جذبے سے اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں خوشیاں منائی گئیں، سری نگر میں اس سے زیادہ جذبات سے جشن ہوا، کشمیری بار بار دنیا کو اس کا وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کی وجہ سے سیکڑوں افراد اپنی بینائی سے محروم ہوئے، خواتین کے ریپ کیے جاتے ہیں، لوگوں کو محصور رکھا جاتا ہے، کشمیری رہنماؤں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے، برسوں نظر بند رکھا جاتا ہے۔
صدر نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ پاکستان آپ کا ہے، آپ ہمارے ہیں،آپ ہمارے بھائی ہیں، جو ظلم و بربریت کی کہانی چل رہی ہے اس پر پاکستان عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہے کہ یہ تجارت کامعاملہ نہیں ہے، بھارت اگر جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہاں جمہوریت نہیں ہے، وہاں ظلم کی داستانیں رقم ہورہی ہیں۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ جو ہورہا ہے اس کی عکاسی بھارت میں دیگر اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم سے بھی ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کو دہشت گردی قرار دیا:امریکی سفیر
?️ 21 نومبر 2025 اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کو دہشت گردی قرار دیا:امریکی سفیر امریکی
نومبر
خامنہ ای اپنی شہادت سے امر ہو گئے: دوگین
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: روس کے ممتاز فلسفی الیگزینڈر دوگین نے شہید امام خامنہ ای
جولائی
سعودی جنگجوؤں کی یمن صنعا پر بمباری
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ
آئی ایم ایف پروگرام 2027 تک ہمارا پروگرام ہے۔ احسن اقبال
?️ 9 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ
جنوری
نیتن یاہو غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مجبور نہیں
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ دوسرے مرحلے کا آغاز فوری طور پر چاہتی ہے،
دسمبر
امریکہ نے چار ایرانی کمپنیوں اور ایک شخص پر پابندیاں عائد کی
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کی شام ایران
ستمبر
طالبان کو حکومت بنانے کے لئے وقت چاہیے
?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
ستمبر
ایف پی سی سی آئی نے کے الیکٹرک کی فروخت روکنے کے لئے وزیراعظم سے اپیل کر دی
?️ 26 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم عمران خان
مئی