کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی

?️

لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے پولیس کے آپریشن پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائےگی، پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے گئی اور چوہدری شجاعت کے گھر پر دھاوا بول دیا، یہ ایک افسوس ناک مسئلہ ہے کہ پولیس نے چوہدری شجاعت کے گھر دھاوا بولا، اس پولیس ایکشن میں چوہدری سالک حسین زخمی ہوگئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ جو مسئلہ بھی ہوا قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے، ابھی میں مدینہ میں ہوں اورپولیس آپریشن کی تفصیلات حاصل کر رہا ہوں۔ یاد رہے کہ جمعہ کی رات سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا، پنجاب پولیس سابق وزیر اعلٰی پنجاب کے گھر میں داخل ہوئی اور چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم پنجاب پولیس، لیڈیز پولیس اہلکار اور اینٹی رائٹس فورس کے اہلکار ظہور الہٰی روڈ پر واقع چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پہنچے تھے۔

معلوم ہوا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے گھر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی گئی، جس میں ناکامی کے پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے، اس دوران پولیس کو کارکنوں کی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، پتھراؤ کی وجہ سے گھر میں داخل ہونے والے پولیس اہلکاروں کو واپس پیچھے ہٹنا پڑا۔ اس کے بعد پولیس کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کے گھر کو گیٹ توڑنے کی دوبارہ کوشش کی گئی جس میں ناکامی پر بکتر بند گاڑی کو بلا لیا گیا، بکتر بند گاڑی کی مدد سے گیٹ توڑنے کے بعد پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد چوہدری پرویز الہٰی کے گھر میں داخل ہو گئی، پولیس نے گھر میں موجود خواتین سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

مشہور خبریں۔

گلگت بلتستان پولیس کے وزیراعلیٰ کے ساتھ خطے سے باہر جانے پر ’پابندی‘

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان (جی بی) کے

صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کے گھر کو مسمار کیا

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:    صیہونی فوجیوں نے صور باهر قصبے کے علاقے وادی

صیہونی حکومت خطہ کی اقوام کی دشمن ہے: ایرانی صدر

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:ایران کے صدر نے آرمینیا کے وزیراعظم کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو

لبنان کے آبی وسائل پر اسرائیل کا قبضہ خطرناک ہے: لبنانی وزیر اعظم

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے لبنان کے پانیوں

اب گنجائش نہیں رہی، تین سال میں حکومت نے لوگوں کے ہاتھ سے روٹی چھین لی. مفتاح اسماعیل

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ و سیکرٹری جنرل عوام پاکستان

اظہار یکجہتی کیلئے شوبز و فیشن شخصیات کی عمران خان سے ملاقات

?️ 23 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم

صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کے مخالفین کے ساتھ آل خلیفہ کا سلوک

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بحرین کے مرکز برائے انسانی حقوق نے اپنی تازہ ترین رپورٹ

پاکستان نے کیا بلیسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان فوج نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بتایا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے