اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں ،انہوں نے پاکستانی جنگی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تعلیم وتربیت کے معیار کی تعریف کی اور پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا کہ ائیر فورس کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ گلوبل فائر پاور انڈیکس 2021 کے مطابق دنیا کی طاقتور افواج کی فہرست میں پاک فوج درجہ بندی میں بہتری کے بعد رواں برس دسویں نمبر پر آگئی ہے۔سال 2021 میں پاک فوج کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، سال 2020 میں پاک فوج اس فہرست میں 15ویں نمبر پر تھی۔
خیال رہے کہ گلوبل فائر پاور انڈیکس ہر سال فوجی قوت کے مطابق ممالک کی درجہ بندی کی فہرست جاری کرتا ہے۔ رینکنگ کی بنیاد 50 سے زائد فیکٹرز کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی میں شرکت کیلئے برطانیہ کا دورہ کریں گے
اپریل
امارات کے وزیر خارجہ کی صیہونی حکومت کے سربراہ سے ملاقات
ستمبر
متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار اعظم سواتی سندھ سے اسلام آباد منتقل
دسمبر
صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
جولائی
امریکی فوج کو یمن جنگ کے باعث اسلحہ کے شدید بحران کا سامنا
مئی
امریکا میں ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرا فائرنگ کا واقعہ، پولیس افسر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
مارچ
ملک میں دو ڈھائی ماہ کے دوران کیا ہوسکتا ہے؟پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی پیشگوئی
اگست
نیٹو کا اسلحہ کہاں گیا؟
جون