کسانوں کے ملک بھر میں مظاہرے، حکومت سے گندم خریدنے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی کال پر ملک بھر کے 30 مختلف اضلاع میں کسانوں نے مظاہرے کیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں سے گندم خریدے اور بحران میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں احتجاج لاہور، ملتان، بہاولپور، وہاڑی، جھنگ، پاک پتن، چنیوٹ، قصور، خانیوال، بہاول نگر، ڈیرہ غازی خان، بورے والا، چشتیاں اور جام پور میں کیا گیا۔

سندھ میں کسان کراچی، شکارپور، نواب شاہ، قمر شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، دادو، سانگھڑ اور شاہ پور چکر میں سڑکوں پر نکل آئے، اسی طرح بلوچستان میں کوئٹہ اور جھل مگسی میں بھی احتجاج کیا گیا، جبکہ خیبرپختونخوا میں پشاور اور مردان میں مظاہرے کیے گئے۔

لاہور میں مال روڈ چیئرنگ کراس پر خواتین اور نواجونواں سمیت سیکڑوں کسان جمع ہوئے، انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کاشتکاروں سے گندم خریدی جائے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق طارق نے مطالبات کا چارٹر پیش کیا، جس میں کاشتکاروں سے گندم کی خریداری، فصل آنے سے قبل گندم کی درآمدات میں ملوث افراد کی گرفتاری، ہر پیداوار کی مناسب قیمت کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ ریگولیشن، نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کی پالیسی واپس لینے، تمام فصلوں کے لیے امدادی قیمت، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ’کسان مخالف‘ پالیسیوں کو مسترد کرنا، گندم اسکینڈل سے متاثرہ کسانوں کے لیے زر تلافی اور چھوٹے کسانوں کو سود پر قرض دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔

شیخوپورہ کے ایک چھوٹے کسان مہر محمد بوٹا نے بتایا کہ حکومت نے ان سے گندم نہیں خریدی جس کی وجہ سے غلہ منڈی کریش کر گئی، جس کے نتیجے میں کاشتکار اگلی فصل کاشت کرنے کے قابل نہیں رہے۔

مشہور خبریں۔

صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔ بلاول بھٹو

?️ 26 اگست 2025قمبرشہدادکوٹ (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

کرک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا خفیہ معلومات پر آپریشن، 17 خوارج ہلاک

?️ 27 ستمبر 2025کرک: (سچ خبریں) کرک کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور

انصاراللہ کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں وسیع گراوٹ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مغربی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ڈرون حملوں

نسلہ ٹاور کی مسماری کا کام تیزی سے جاری

?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)نسلہ ٹاور کی مسماری کا کام تیزی سے جاری ہے

میٹا کی جانب سے آن لائن بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی اقدامات کا اعلان

?️ 24 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) میٹا نے انسٹاگرام اور فیس بک سمیت اپنی پلیٹ

لاہور کے لوگوں نے کل عمران خان کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

کینا روڈ سانحہ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

?️ 6 جون 2021لاہور ( سچ خبریں ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی کینال

اسموگ کے سبب لاہور کے اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا اعلان

?️ 7 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) حکومتِ پنجاب نے اسموگ کی بڑھتی سطح کے باعث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے