🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا اور مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حکام کی جانب سے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
سابق وزیر کو منگل کو ایک اور کرپشن کیس میں مردان کی خصوصی عدالت سے رہائی کے فوراً بعد چھٹی بار گرفتار کیا گیا تھا۔
بدھ کو جب حکام نے انہیں جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تو عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی او رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج مقدمے کے سلسلے میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حکام نے انہیں حراست میں لیا تھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صرف چار روز قبل حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔
ان پر عائد تازہ الزامات کے مطابق سابق وزیر مملکت اور کئی دیگر سابق اراکین اسمبلی نے ترقیاتی اسکیموں میں اپنے من پسند افراد کو ٹھیکے دے کر بے ضابطگیاں کیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کو اس سے قبل اینٹی کرپشن عدالت کے سینئر جج بابر علی خان نے ان کے اور مردان سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے دیگر سابق اراکین اسمبلی کے خلاف محکمہ ماہی پروری میں ’غیر قانونی تقرریوں‘ کے مقدمے میں 80 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے پر ضمانت دی تھی۔
ان کے وکیل علی زمان نے کہا کہ مردان جیل میں موجود علی محمد خان کو اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کے حکم پر رہا کرنے کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا ہے اورحکومت نے اس قانون کا مذاق اڑایا۔
چار دن پہلے حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ اس کے مؤکل کے خلاف کوئی اور مقدمہ زیر التوا نہیں ہے لیکن پھر بھی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سوچ کرنیا مقدمہ درج کر لیا کہ انہیں ثبوت نہ ہونے پر رہا کردیا جائے گا۔
اس سے قبل مئی میں علی محمد خان کو اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر مینٹیننس آف پبلک آرڈر(ایم پی او) آرڈیننس کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایم پی او کے تحت راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر دوبارہ گرفتاری سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں رہا کیا گیا، بعد ازاں، انہیں پشاور کے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایم پی او کے تحت اور پھر مردان کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے 9 مئی کے تشدد کیس کے سلسلے میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔
مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی اجلاس: عطاتارڑ اور پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی
🗓️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نشریات
نومبر
دوست و دشمن سب شام اور ترکی کی امداد کر رہے ہیں سوائے بائیڈن کے:نیوز ویک
🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:نیوز ویک نے لکھا کہ مغربی ممالک نے شام کی حکومت
فروری
اسرائیلی نوجوانوں میں سے ایک تہائی مقبوضہ علاقوں سے ہجرت کرنے کے لئے تیار
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں: نوجوان اسرائیلی، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے مستقبل کے
مئی
بھارتی سپریم کورٹ کی یاسین ملک کے مقدمے کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ یقینی بنانے کی ہدایت
🗓️ 20 جنوری 2025نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کے روز مقبوضہ
جنوری
راہداریوں کی جنگ
🗓️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی موجودگی کے بغیر منعقد ہونے والے G20 اہم
ستمبر
مارکیٹ میں زیادہ تر ماہرین کو بنیادی شرح سود میں تبدیلی کی توقع نہیں، سروے
🗓️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے کیے گئے سروے
دسمبر
کینیا کے باشندوں کا برطانیہ سے معاوضے کا مطالبہ
🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں: کینیا کے متعدد شہریوں نے انگلینڈ کے خلاف انسانی
اگست
بنوں معاملے کے بارے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تازہ ترین بیان
🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بنوں کے
جولائی