?️
اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ چند روز سے پاکستان کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے باعث وبا کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے جس کے نتیجے میں سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں لاک ڈاؤن لگانے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بھی گزشتہ روز ملک میں عوامی سرگرمیوں پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں وائرس کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 798 ٹیسٹس کیے گئے جس میں سے 7.19 فیصد یا 3 ہزار 582 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ روز کیسز کی تعداد 4 ہزار 858 تھی۔علاوہ ازیں مزید 67 مریض کووِڈ کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 355 صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔
پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے کوِوِڈ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 23 ہزار 529 انتقال کر گئے جبکہ 9 لاکھ 44 ہزار 375 صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ-19 کے زیر علاج مریضوں کی شرح کراچی میں 17 فیصد، پشاور میں 28 فیصد، لاہور میں 21 اور اسلام آباد میں 38 فیصد ہے۔
اسی طرح ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر زیر علاج مریضوں کی شرح ایبٹ آباد میں 53 فیصد، کراچی میں 57 فیصد، پشاور میں 31 فیصد اور اسلام آباد میں 35 فیصد ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہے جس میں سے پنجاب میں 3 لاکھ 58 ہزار 387، سندھ میں 3 لاکھ 87 ہزار 261، بلوچستان میں 30 ہزار 627، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 306 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
علاوہ ازیں وفاقی یونٹس میں اسلام آباد میں 88 ہزار 344، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 34 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318 کووِڈ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 529 ہو چکی ہے، جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 57 اموات ہوئی جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 مریض ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں 11 ہزار 83 اموات ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 477 اموات ہوچکی ہیں جن میں سے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔اسلام آباد میں اموات کی مجموعی تعداد 804 ہے جس میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔
بلوچستان میں 328 اموات، گلگت بلتستان میں 147 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 633 اموات ہو چکی ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایک کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اس وقت ملک بھر میں کووڈ کے علاج کے لیے مختص 639 ہسپتالوں میں 3 ہزار 838 مریض زیر علاج ہیں۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کی مقبولیت میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ کمی
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایکنئے سروے کے مطابق موجودہ امریکی صدر
جنوری
عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 25 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
فروری
ٹرمپ کا 6 جنوری کو کانگریس پر مہلک حملے کی برسی پر ایک نیوز کانفرنس کرنے کا ارادہ
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا
دسمبر
میڈلین البرائٹ امریکی ویمپائر کا اصل چہرہ تھیں:عطوان
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی نژاد صحافی اور عرب دنیا کے تجزیہ کار عبدالباری
مارچ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا گٹھ جوڑ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل کیلئے بنایا گیا، علی ظفر
?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کو پُر امن جلسے
فروری
فلسطین کو تسلیم کرنے پر اقوام متحدہ کے ارکان کا ردعمل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ارکان نے فلسطین کی آزاد ریاست کے
مئی
غزہ کی امداد پر ڈاکہ ڈالنے پر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو
نومبر
روس ڈون باس کی طرف بڑھ رہا ہے: زیلینسکی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج جمعرات کو کہا
مئی