?️
کرم ایجنسی: (سچ خبریں) کرم میں سیز فائر کے باوجود کشیدگی میں کمی نہیں آسکی، فریقین میں جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے سے خطاب کے لیے کوہاٹ پہنچ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق کرم پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کے مختلف مقامات پر 11 روز سے فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ واقعات میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جھڑپوں اور گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات میں اب تک 123 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہو چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا ہے کہ لوئر کرم کے مختلف مقامات پر سیز فائر کرکے پولیس اور فورسز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں آج فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
سماجی راہنما میر افضل خان کا کہنا تھا کہ پاراچنار-پشاور مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستے 50 روز سے بند ہیں، شاہراہوں کی بندش سےاشیائےخورونوش اور ادویات ختم ہوگئی ہیں، جس کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
دریں اثنا، کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگے کےلیے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی صوبے کی سیاسی قیادت کے ہمراہ کمشنر ہاوس کوہاٹ پہنچ گیے ۔
گورنر کی سربراہی میں کوہاٹ پہنچنے والے وفد میں وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام،اے این پی کے میاں افتخار حسین ، کیو ڈبلیو پی کے سکندر شیرپاؤ ، جے یو آئی (س) کے حافظ عبدالرافع بھی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، ملک ریاض
?️ 26 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کی معروف کاروباری شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون
مئی
غزہ بچوں کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں یونیسیف کے اقوام متحدہ کے
دسمبر
بھارتی فوج دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کر رہی ہے: گورنرپنجاب
?️ 5 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم استحصال کشمیر پر کہنا
اگست
امریکی جاسوس غبارہ شام کے الحسکہ پر اڑتا ہوا
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: اپنے اڈوں اور فوجی قافلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے
اگست
اسٹریٹ کرائم مسئلہ ہے،وزیراعلی سندھ
?️ 10 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسٹریٹ کرائم
اکتوبر
انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں وزیر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مقررہ وقت میں انٹرا پارٹی
جولائی
انگلینڈ میں ہر ماہ مرنے والوں کی تعداد تقریباً دو ہزار
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے صدر ڈاکٹر
جنوری
ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ کا دورہ: پرتشہیر مگر بے اثر
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: چین کی سرکاری میڈیا ویب سائٹ "دی پیپر” نے امریکی صدر
مئی